Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2010

اكستان

30 - 64
اُمت ِمسلمہ کی مائیں 								 قسط  :  ١٢
حضرت سودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
(  حضرت مولانا محمد عاشق الٰہی صاحب بلند شہری  )
ہجرت  : 
حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کرنے کے بعد آنحضرت  ۖ تین سال تک مکہ معظمہ میں رہے پھر جب اللہ جل شانہ کی طرف سے ہجرت کی اِجازت مل گئی تو حضرت صدیق ِ اکبر رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے کر مدینہ منورہ تشریف لے گئے اَور دونوں حضرات اپنے اہل و عیال کو مکہ ہی میں چھوڑ گئے جن میں حضرت سودہ رضی اللہ عنہا بھی تھیں ۔ مدینہ پہنچ کر آنحضرت  ۖ نے زید بن حارثہ اَور ابو رافع رضی اللہ عنہما کو دو اُونٹ دے کر بھیجا تاکہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اَور اُم کلثوم رضی اللہ عنہا اَور حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کو  لے کر آئیں چنانچہ وہ اُن کو لے کر آئے اَور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے بیٹے حضرت عبدللہ اپنے کنبہ کو اُن  کے ساتھ لے گئے جن میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بھی تھیں۔ (الاستیعاب) 
قدو قامت  : 
حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کا قدمبارک لمبا تھا جسم بھاری تھا۔ حجة الوداع کے موقع پر آنحضرت  ۖ کے ساتھ تھیں، جسم بھاری ہونے کی وجہ سے اُن کو اجازت دے دی تھی کہ مزدلفہ سے اَور لوگوں سے  قبل روانہ ہوجائیں تاکہ اَژ دھام سے تکلیف نہ ہو۔ (الاصابہ) 
عبادت اَور آنحضرت  ۖ کی فرمانبرداری  : 
حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کے متعلق البدایہ میں حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں  :  وَکَانَتْ ذَاتَ عِبَادَةٍ وَّ وَرْعٍ وَّزَھَادَةٍ  عبادت اَور تقوی اَور زُہدوالی تھیں۔ آنحضرت  ۖ نے حجة الوداع کے موقع پر اپنی ازواج ِ مطہرات رضی اللہ عنہن سے فرمایا تھا کہ میرے بعد گھر میں بیٹھنا۔ اِس پر حضرت سودہ رضی اللہ عنہا نے اِس  سختی سے عمل کیا کہ پھر کبھی حج کو بھی نہ گئیں۔ فرماتی تھیں کہ میں حج و عمرہ دونوں کر چکی ہوں اَب خدا کے حکم کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 سینگی کے لیے مناسب اور نامناسب وقت : 6 3
5 طبیب کا مشورہ ضروری ہے : 7 3
6 جسم کے مختلف حصوں پر سینگی لگوائی جا سکتی ہے : 7 3
7 اس کی مناسب تاریخیںبھی اِرشاد فرمائیں اور اُن کی حکمت : 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 8
10 علمی مضامین 14 1
11 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے 14 10
12 حضرت مولانا السیّد حسین احمد المدنی رحمہ اللہ : 19 10
13 سیاسی نقطۂ نظر : 19 10
14 صحیح طریقہ کار 28 10
15 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
16 حضرت سودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 15
17 ہجرت 30 15
18 قدو قامت : 30 15
19 عبادت اَور آنحضرت ۖ کی فرمانبرداری : 30 15
20 ظرافت : 31 15
21 سخاوت : 31 15
22 اَزواجِ مطہرات میں حشر ہونے کی تمنا : 31 15
23 نزولِ حجاب : 32 15
24 وفات : 33 15
25 تربیت ِ اَولاد 34 1
26 چھوٹے بچوں کی پرورِش سے متعلق ضروری ہدایات وآداب مفید احتیاط اَور تدبیریں : 34 25
27 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلاراہبر کے رُوپ میں راہزن 37 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
29 چالیس دِن تکبیر اُولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے کا ثواب : 56 28
30 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 56 28
31 دینی مسائل 57 1
32 تقریظ وتنقید 60 1
33 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter