ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2010 |
اكستان |
|
تعارف صحابی کی حیثیت سے اَور اپنا پیغمبر اِسلام کی حیثیت سے کرایا۔''(ص:٣٤٠) (٢٠) ''ملزم یوسف نے مسجد میں اپنے ایک سو صحابیوں کی موجودگی کا ذکر کیا اور اُس نے دو افراد عبدالواحد اَور زید زمان کا اپنے صحابی کی حیثیت سے تعارف کرایا۔'' (ص:٣٤٣) خلاصہ یہ کہ کیا اِس کتاب میں بھی مختلف عنوانات اور خدمات کے سلسلہ میں اُن کا نام درج نہیں ہے؟ اگر جواب اثبات میں ہے اور یقینا اثبات میں ہے تو یہ سب کچھ بغیر کسی تعلق اَور تعارف کے ہے؟ (5) اِسی طرح کل کے زید زمان اَور آج کے زید حامد صاحب !اِس آڈیو اَور ویڈیو کیسٹ کے مندرجات کا اِنکار کرسکیں گے؟ جس میں ملعون یوسف کذاب نے لاہور کی مسجد بیت الرضا میں نام نہاد اپنے سو صحابہ کی موجودگی کا اعلان کیا اَور اُن میں سے دو خاص الخاص صحابہ اَور خلفاء کا تعارف بھی کرایا، پھر اِس موقع پر آپ نے اَور عبدالواحد نے حق ِنمک ادا کرتے ہوئے مختصر سا خطاب بھی کیا تھا۔ لیجیے! اُس کیسٹ کے مندرجات اَور اپنی تقریر بھی ملاحظہ کیجیے : کائنات کے سب سے خوش قسمت ترین اِنسانو! اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والے خوش نصیب صاحبانِ ایمان۔ حضور سیّدنا محمد رسول اللہۖ سے وابستہ ہونے والو! اُن پر وارفتہ ہونے والو! اُن پر تن من دھن نثار کرنے والو! صاحبانِ نصیب انسانو! آپ کو مبارک ہو کہ آج آپ کی اِس محفل میں القرآن بھی موجود ہے، قرآن بھی موجود ہے، پارے بھی موجود ہیں، آیات بھی موجود ہیں، آپ میں سے ہر ایک اپنی اپنی جگہ ایک آیت ہے، کچھ خوش نصیب اپنی اپنی جگہ ایک پارہ ہیں، جن کو اپنے پارے کا احساس ہے، اُن کو قرآن کی پہچان ہے اَور جن کو قرآن کی پہچان ہے اُن کو القرآن کی پہچان ہے، آج نور کی کرنیں بھی نچھاور کرنی ہیں اَور نور کے اِس سفر میں جو لوگ اِنتہائی معراج پر پہنچ گئے ہیں اُن سے بھی آپ کا تعارف کروانا ہے، آج کم اَز کم یہاں اِس محفل میں سو صحابہ موجود ہیں،سو اَولیاء اللہ موجود ہیں، ہر عمر کے لوگ موجود ہیں۔ بھئی صحابی وہی ہوتا ہے ناں ،جس نے صحبت ِرسول میں ایمان کے ساتھ وقت گزارا ہو اَور اُس پر قائم ہو گیا ہو، اَور رسول اللہ ہیں ناں اور اگر ہیں تو اُن کے صاحب بھی ساتھ