Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2010

اكستان

26 - 64
میں صف ِاوّل میں ہوتا ہے اوردینی مسائل کی تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے یہ واقعہ تو چند روز ہوئے ایک دوست سے معلوم ہوا جو وہاںگئے تھے اَور اُن کی اُس سے ملاقات بھی رہی تھی ۔ باقی ایسے واقعات جا بجا ہوتے رہتے ہیں میں نے اَور مقامات کے بارے میں بھی سُنے ہیں ۔
ہندوستان میں مسلمانوں کی مذہبی باطنی قوت یہاںکے مسلمانوں سے زیادہ ہے وہ محاسنِ اِسلام اَور سیرت ِپاک بیان کرتے ہیں جس سے دعوت الی الاسلام کا فائدہ ہوتا رہتاہے۔
حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ سے لیکر حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ تک ہمارے اکابر کی یورپ سے ہمیشہ پنجہ کشی رہی ہے وہ اُن کی ہر رَگ و پے سے واقف تھے ۔ حضرت شیخ الاسلام مدنی رحمہ اللہ یورپ کی جدید سیاست کے بارے میںتحریر فرماتے ہیں  :
'' یورپین اقوام عمومًا اَور برطانیہ خصوصًا اپنے اغراض و مقاصد کے لیے خواہ وہ کسی قدر بھی مذموم اور مشئوم ہوں ہر قسم کے جائز اَور ناجائز ذرائع اَور وسائل کو استعمال کرنا نہ صرف مباح سمجھتی ہیں بلکہ ضروری اَور فرض خیال کرتی ہوئی عمل درآمد کرتی رہی ہیں، اِس راہ میں ہر ہر قسم کی ڈپلومیسی اَور دجل و فریب اَور ہر ہر نوع کی منافقت اَور بد دیانتی کو انتہائی کمال اور سیاست شمار کرتی ہیں ۔تہمت تراشی اور اِفتراء پردازی دروغ گوئی اور بہتان بندی اُن کے یہاں اَوجِ کمال کی مقدس سیڑھیاں ہیں جن کے لیے نہ صحافتی ذمہ داریاں مانع ہوتی ہیں نہ اِنسانی اخلاق اور مذہبی تعلیمات سدِّ راہ بنتی ہیں ،یہی اُن کا نصب العین اور مقصدِزند گی ہے اور یہی اُن کا معیارِ عروج و ترقی ہے ۔ یَعْلَمُوْنَ ظَاھِرًا مِّنَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَھُمْ عَنِ الْاٰخِرَةِ ھُمْ غَافِلُوْنَ۔(سُورۂ رُوم پ٢١ ع٤)
جس قدر بھی کوئی دُشمن ڈپلو میٹک اَور دروغ گو ہے وہی سب سے زیادہ پولیٹکل اَور صاحب ِکمال سیاسی ہے۔ اُن کو اِن اُمور میں گوئے سبقت حاصل کرنے میں نہ حیاء و شرم مانع ہوتی ہے اَور نہ مخلوق کی مظلومیت اور اُن کے احتجاجات اَور تنقیدات کی پروا ہوتی ہے ۔اِن کی گذشتہ تاریخ اَور روز مرہ کے واقعات اِس پر پوری طرح روشنی ڈالتے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 سینگی کے لیے مناسب اور نامناسب وقت : 6 3
5 طبیب کا مشورہ ضروری ہے : 7 3
6 جسم کے مختلف حصوں پر سینگی لگوائی جا سکتی ہے : 7 3
7 اس کی مناسب تاریخیںبھی اِرشاد فرمائیں اور اُن کی حکمت : 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 8
10 علمی مضامین 14 1
11 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے 14 10
12 حضرت مولانا السیّد حسین احمد المدنی رحمہ اللہ : 19 10
13 سیاسی نقطۂ نظر : 19 10
14 صحیح طریقہ کار 28 10
15 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
16 حضرت سودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 15
17 ہجرت 30 15
18 قدو قامت : 30 15
19 عبادت اَور آنحضرت ۖ کی فرمانبرداری : 30 15
20 ظرافت : 31 15
21 سخاوت : 31 15
22 اَزواجِ مطہرات میں حشر ہونے کی تمنا : 31 15
23 نزولِ حجاب : 32 15
24 وفات : 33 15
25 تربیت ِ اَولاد 34 1
26 چھوٹے بچوں کی پرورِش سے متعلق ضروری ہدایات وآداب مفید احتیاط اَور تدبیریں : 34 25
27 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلاراہبر کے رُوپ میں راہزن 37 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
29 چالیس دِن تکبیر اُولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے کا ثواب : 56 28
30 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 56 28
31 دینی مسائل 57 1
32 تقریظ وتنقید 60 1
33 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter