Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2010

اكستان

24 - 64
وہاں ایک مسلمان کا مکان معلوم ہوا ، اُس نے ڈرتے ڈرتے بہت تھوڑا تعاون کیا اِن لوگوں کی آمد کی اطلاع تھانہ میں ہو گئی ۔ تھوڑی ہی دیرمیں اِنہیں پولیس پکڑ کر تھانہ لے گئی ۔ اِن لوگوں کو اُنھوں نے ایک ٹرک میں بھر کر جھال میں ایک ایک کرکے ڈالنے کے لیے بھیج دیا۔ اِن حضرات نے اپنے پیسے وغیرہ ایک پوٹلی میں کرکے ایک ساتھی کو دے دیے اَور مرنے کے لیے تیار ہو گئے اور یادِ خد ا میں لگ گئے ۔ بالآخر سب کو جھال میں ڈال دیا گیا ، کچھ سامان جو پسند آیا وہ سپاہیوں نے پہلے ہی رکھ لیا تھا ۔
جھال  ١  میں گر کر بچنے کا کوئی سوال ہی نہ تھا سپاہی واپس تھانہ چلے گئے ۔ یہ اُن کا پہلا کارنامہ نہیں تھا وہ مسلمانوں کے ساتھ پہلے بھی یہی کرتے رہے تھے ۔مگر اللہ تعالیٰ نے اِن حضرات کی بڑی مدد فرمائی یہ سب زندہ رہے اَور کناروں پر لگ گئے ۔البتہ یہ سب بے ہوش ہو گئے تھے ۔ ان میں سے ایک کو ہوش آیا اُس نے اِدھر اُدھر دیکھا ، پانی سے اپنے ساتھیوں کو نکالا ۔وہ سب ہوش میں آگئے دیکھا تو ایک جھاڑی میں وہ پوٹلی بھی اَٹکی ہوئی تھی جس میں پیسے تھے، اپنے کپڑے سُکھائے نوٹ سُکھائے پھر بستی کی طرف رُخ کیا لیکن جس بستی میں پہنچے وہ وہی بستی تھی جس کے سپاہیوں نے اِنہیں دریا بُرد کیا تھا ۔اب پھر سپاہی پکڑ کر تھانہ لے گئے تھانہ دار نے تحقیق کی کہ اِنہیں جھال میں ڈالا گیا تھا یا نہیں ؟ یہ وہی لوگ ہیں یا اِن کے مشابہ اَور کوئی ہیں ؟اِن کے نام اَور حلیہ جو اپنے پاس درج تھا ملایا ۔ ( حضرت مولانا یوسف صاحب رحمة اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ فوٹو ملائے ) اِس کے بعد متأثر ہو کر اِن کی باتیں سُنیں ، پھر اِنہیں مسجد میں جانے کی اِجازت دی۔ اِن سے الگ تنہائی میں بھی باتیں کیں اَور مشرف باسلام ہوا ۔
 (اور اُس نے) اِن حضرات کی زبانی حضرت مولانا یوسف صاحب کی خدمت میں پیغام بھجوایا کہ میں اِس نام سے خط لکھا کروں گا ، آپ اِس طرح اِس پتہ پر جواب دیا کریں ، اگر کہیں اَور کا تبادلہ ہو گا تو پتہ لکھوں گا( پھر اُس کے خطوط آتے رہے)۔مولانا نے اِرشاد فرمایا کہ تھانہ دار نے اِن لوگوں سے کہا کہ یہاں میں آپ کو زیادہ نہیں ٹھہرا سکتا میری ملازمت کا معاملہ ہے اور آپ پنجاب میں آگے نہ جائیں کیونکہ حالات
  ١  دریاؤں سے نہریں نکالنے کے لیے بند باندھا جاتا ہے اَور دریا کا مطلوبہ سطح سے زائد پانی دریا ہی میں بند کے دروازوں کے اُوپرسے گرتا رہتا ہے اِسے جھال کہتے ہیں یہ اُونچائی سے گرتا ہے تو تیز بھی ہوتا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 سینگی کے لیے مناسب اور نامناسب وقت : 6 3
5 طبیب کا مشورہ ضروری ہے : 7 3
6 جسم کے مختلف حصوں پر سینگی لگوائی جا سکتی ہے : 7 3
7 اس کی مناسب تاریخیںبھی اِرشاد فرمائیں اور اُن کی حکمت : 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 8
10 علمی مضامین 14 1
11 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے 14 10
12 حضرت مولانا السیّد حسین احمد المدنی رحمہ اللہ : 19 10
13 سیاسی نقطۂ نظر : 19 10
14 صحیح طریقہ کار 28 10
15 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
16 حضرت سودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 15
17 ہجرت 30 15
18 قدو قامت : 30 15
19 عبادت اَور آنحضرت ۖ کی فرمانبرداری : 30 15
20 ظرافت : 31 15
21 سخاوت : 31 15
22 اَزواجِ مطہرات میں حشر ہونے کی تمنا : 31 15
23 نزولِ حجاب : 32 15
24 وفات : 33 15
25 تربیت ِ اَولاد 34 1
26 چھوٹے بچوں کی پرورِش سے متعلق ضروری ہدایات وآداب مفید احتیاط اَور تدبیریں : 34 25
27 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلاراہبر کے رُوپ میں راہزن 37 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
29 چالیس دِن تکبیر اُولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے کا ثواب : 56 28
30 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 56 28
31 دینی مسائل 57 1
32 تقریظ وتنقید 60 1
33 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter