ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2010 |
اكستان |
|
''جس پر میں ہوں اور میرے صحابہ ہیں۔'' مگر جماعت اُن کے حق میں ہونے کو اَور اُن کومبرأ اَزتنقید کہنے کو بت پرستی کہتی ہے۔ جناب رسول اللہ ۖ فرماتے ہیں : عَلَیْکُمْ بِسُنَّتِیْ وَسُنَّةِ الْخُلَفَائِ الرَّاشِدِیْنَ الْمَہْدِیّیْنَ عَضُّوْا عَلَیْھَا بِالنَّوَاجِذِ۔اَور یہ جماعت اُن کی ذہنی غلامی اَور معیار ِ حق سمجھنے کو ضلالت اَ ور بت پرستی قرار دیتی ہے۔ جناب ِ رسول اللہ ۖ فرماتے ہیں : عَلَیْکُمْ بِالَّذَیْنِ مِنْ بَعْدِیْ اَبِیْ بَکْرٍ وَ عُمَرَ اَور یہ جماعت اِس سے منع کرتی ہے اَور بت پرستی کہتی ہے۔ جناب ِ رسول اللہ ۖ فرماتے ہیں: اَصْحَابِیْ کَالنُّجُوْمِ بِاَیِّھِمِ اقْتَدَیْتُمْ اِھْتَدَیْتُمْ ۔ اَور یہ جماعت اِس کو بت پرستی قرار دیتی ہے۔ جناب ِ رسول اللہ ۖ فرماتے ہیں : رَضِیْتُ لِاُمَّتِیْ مَا رَضِیَ بِھَا ابْنُ اُمِّ عَبْدٍ اَور یہ جماعت اِس کو ضلالت اَور شرک قرار دیتی ہے۔ جناب ِ رسول اللہ ۖ فرماتے ہیں : لَوْکَانَ مُسْتَخْلَفًا اَحَدًا بِغَیْرِ مَشْوَرَةٍ لَاَسْتُخْلِفَ ابْنُ اُمِّ عَبْدٍ ۔اَور یہ جماعت اُن کو معیارِ حق بنانے کااِنکار کرتی ہے اَور شرک و اِتخاذ اَرباب من دُون ِاللہ قرار دیتی ہے۔ جناب ِ رسول اللہ ۖ فرماتے ہیں : لَوْ کَانَ الدِّیْنُ عِنْدَالثُّرَیَّا لَنَا لَہ رَجُل مِّنْ اَبْنَائِ فَارِسَ اَور یہ جماعت اِس کے مصداقِ اوّل حضرت امام ابو حنیفہ کو غیر حقانی اَور اُن کی اِتباع کو بت پرستی قرار دیتی ہے اَور ایسے اُمور کو جماعت ِ اسلامی کا نصب العین بتاتی ہے۔ محترما! اگر میں تمام ضلالت اِس جماعت کی اَور اُن اَحادیث کو جو تمام صحابہ کرام اَور تابعین کے معیار ِ حق ہونے اَور اُن کی ذہنی غلامی کے واجب ہونے کی ہیں ذکر کروں تو ایک طویل و ضخیم کتاب ہوجائے۔یہ چند باتیں ذکر کر کے اُمید وار ہوں کہ غور کیجیے اَور سمجھ میں آئے تو جلد اَزجلد اُن سے علیحدہ ہوجائیے۔