ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2010 |
اكستان |
|
ہمارے فرمان میں یا احکام میں یا خدا کی بتائی ہوئی چیزوں میں فرق نہیں ہے غلطی اُس کی ہے اُس نے پورا علم حاصل نہیں کیا کہ کس دن کیا چیز ہو وہ نہیں سیکھی اُس نے۔ اِرشاد فرمایا ہے کہ جو کوئی آدمی اگر ایسے کرتا ہے کہ سینگی لگواتا ہے ہفتے کے دِن یا بدھ کے دِن اِسی طرح سے کسی قسم کا روغن ملنا خاص قسم کا جو اُس زمانے میں کوئی ہوتا ہوگا طِلا کا لفظ استعمال فرمایا گیا ہے جو مَلا جائے لیپ کر لیا جائے ہفتہ اَور بدھ کے دن تو اُس میں بھی اَندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں برص نہ ہوجائے پُھلبہری نہ ہوجائے۔ ١ تو آقائے نامدار ۖ نے جو بات زبانِ مبارک سے نکالی ہے سننے والے تو کئی صحابہ کرام ہوں گے، کبھی کئی ہوتے تھے کبھی بہت ہوتے تھے اُنہوں نے محفوظ رکھا ہے اُسے اَور محفوظ رکھ کر پھر اُس کو اپنے ہی پاس نہیں رکھا بلکہ بڑھایا ہے آگے پہنچایا ہے آگے وہ ہم تک پہنچا اَور اِس میں پورے احکام موجود ہیں تمام چیزوں کے، صحت کے بارے میں بھی چل رہا ہے بیان اُس میں خصوصًا سینگی کا ذکر آیا تھا کہ رسول اللہ ۖ شب ِ معراج جب تشریف لے گئے ہیں تو ملائکہ جو ملے اُنہوں نے بار بار یہی کہا مُرْ اُمَّتَکَ بِالْحِجَامَةِ ٢ اپنی اُمت کو آپ سینگی کا حکم دیں کہ سینگی لگواتے رہیں یہ بلڈ پریشر وغیرہ کے لیے کتنا مفید ہے کتنا نہیں ہے یہ بھی ڈاکٹر بتلاسکتے ہیں۔ ڈاکٹر حضرات اگر توجہ دیں تو آپریشن کے دِنوں میں یہ ہدایات مفید رہیں گی : رسول اللہ ۖ نے جو فرمایا ہے وہ صحیح ہے اَور جتنی بھی ترقی ہورہی ہے(اُسی قدر) اُس کی صحت واضح ہو رہی ہے کچھ چیزیں ایسی ہیںجس طرف توجہ کی گئی ہے اَور اُن کی صحت واضح ہوگئی ہے کچھ چیزیں ایسی ہیں کہ جن کی طرف توجہ نہیں کی گئی ہے اَبھی تک مثال کے طور پر دِنوں کے بارے میں توجہ نہیںکی لیکن اگر کرے گا کوئی ڈاکٹر توجہ اَور چیک کرے گا اَور معلومات کرے گا تو پھر یہ بہت مفید ثابت ہوں گی اُن کے لیے یہ ہدایات۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین پر قائم رکھے عمل کی توفیق عطاء فرمائے، آمین۔ اختتامی دُعا …… ١ مشکوة شریف ص ٣٨٩ ٢ ایضاً