Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2008

اكستان

40 - 64
جائے تو وہ احتکار والی زمین میں موجود عمارت کے بارے میں ہے جس کے ساتھ زمین بھی گویا وقف ہی ہوتی ہے۔ لہٰذا خالص منقول میں وقف علی النفس کا جواز ثابت نہیں ہوتا۔ 
-3 علامہ شلبی کے دُوسرے فتوے کا مدار بھی طرسوسی رحمة اللہ علیہ پر اور اُن کے اِس قول پر ہے کہ نقدی میں وقف علی النفس حکم ملفق و مرکب ہے۔ اِس تلفیق کی حقیقت ہم اُوپر بتا چکے ہیں۔
رہی یہ بات کہ طرسوسی رحمة اللہ علیہ کی بات کو علامہ شلبی اور شیخ الاسلام ابو سعود اور علامہ شامی    رحمہم اللہ نے بھی اختیار کیا ہے تو اِس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ جب اُنہوں نے دلیل ذکر کی ہے تو اَب دلیل کی حقیقت کو دیکھا جائے گا اشخصاص کو نہیں۔
-2 دُوسری باطل بنیاد، یہ سود اور قمار پر مبنی ہے۔
اُوپر ہم نے مولانا تقی عثمانی مدظلہ کی یہ دو باتیں ذکر کر چکے ہیں جو دوبارہ ذہن نشین کرلینی چاہئیں۔
-i ان الوقف لہ شخصیة اعتباریة فی کل من الشریعة والقانون۔
قانون اور شریعت دونوں ہی میں وقف کو قانونی و اعتباری شخصیت حاصل ہے۔
-ii ما یتبرع بہ المشترکون یخرج من ملکھم و یدخل فی ملک الصندوق الوقفی و بما انہ لیس وقفا و انما ھو مملوک للوقف ۔
پالیسی ہولڈر جو چندہ دیتے ہیں اُن کی ملکیت سے نکل کر وقف فنڈ کی ملکیت میں داخل ہو جاتاہے اور وہ وقف کی ملکیت بنتا ہے خود وقف نہیں بنتا۔
 مولانا تقی عثمانی کے دارالعلوم کراچی کے ایک اُستاد ڈاکٹر مولانا اعجاز احمد صمدانی صاحب کچھ وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں  :
''وقف چونکہ خو دشخص قانونی ہے اور دیے گئے عطیات براہ ِراست وقف کی ملکیت میں چلے جاتے ہیں اور وقف پھر اپنے طے کردہ ضوابط کی روشنی میں کلیمز (Claims) کی ادائیگی کرتا ہے اس لیے وقف کا نظام زیادہ قابلِ اطمینان ہے۔'' (تکافل اِنشورنس کا اسلامی طریقہ  ص 100)
''جو لوگ وقف کی بنیاد پر بننے والے پول کو تبرع (Donate) کرتے ہیں وہ تبرع
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 عجم کے بڑے بڑے امام : 6 3
5 آیت کا مصداق امام اعظم پہلے 7 3
6 وہبی درجے (صحابہ ،تابعین اورتبع تابعین ) : 7 3
7 نبی کی صحبت اور زمانہ کی قربت کی وجہ سے اِن کو رِیاضتوں کی ضرورت نہ پڑی 7 3
8 خیر القرون کے بعد والے حضرات کی نبی علیہ السلام سے رُوحانی نسبت 8 3
9 حضرت عیسٰی علیہ السلام نبی علیہ السلام ہی کے بتلائے ہوئے اُمور انجام دیں 8 3
10 3جب کافر ہی نہیں رہیں گے تو اُن کے کھانے کوسُور بھی نہیں رہیں گے 9 3
11 صحابہ والی اَفضلیت کسی کو حاصل نہیں ہو سکتی : 9 3
12 اِس رُوحانی تعلق کا ظہور کب اور کہاں ہو گا؟ 9 3
13 اُمت کے صالح علماء کا درجہ : 9 3
14 '' اَمر بالمعروف ''کافی نہیں ''نہی عن المنکر'' بھی ضروری ہے 10 3
15 ''مجدد'' اور'' تجدید ''کا مطلب : 10 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
17 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
18 تقریب ختم ِ بخاری شریف 18 1
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 1
20 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کاجہیز : 28 19
21 ولیمہ : 28 19
22 کام کی تقسیم : 28 19
23 اَولاد : 28 19
24 عورتوں کے رُوحانی امراض 31 1
25 عورتیں بھی کامل ہوسکتی ہیں : 31 24
26 کیا تکافل کا نظام اِسلامی ہے؟ 34 1
27 گلدستۂ اَحادیث 42 1
28 چاہیے : 42 27
29 ایسی چار چیزیں جن کا ملنا دُنیا وآخرت کی بھلائی کاملناہے 42 27
30 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 44 1
31 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ : 44 30
32 صدرجمعیت علما ئے ہند 50 1
33 حضرت مولاناسید محمداَرشد صاحب مدنی دامت برکاتہم 50 32
34 کیاوہ عافیہ صدیقی ہے؟ 58 1
35 دینی مسائل 62 1
36 طلاق تین قسم کی ہوتی ہے : 62 35
37 ۔ طلاق ِبائن : 62 35
38 32 ۔ طلاق ِمغلظہ : 62 35
39 3 ۔ طلاق ِرجعی : 62 35
40 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter