شب برات کا پیغام ۔ امت مسلمہ کے نام |
|
الحمدللّٰہ وکفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفیٰ ------- امابعد! فاعوذ باللّٰہ من الشیطن الرجیمo بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیمoامت محمدیہ کا مقام اللہ تعالیٰ نے اس امت کو بہت اونچا مقام ومرتبہ عطا کیا ہے، دنیا میں بے شمار امتیں گذریں مگر جو مقام اس امت کو ملا وہ کسی کو نہیں ملا۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اس کو واضح کردیا۔ کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ الی آخرہ تم بہترین امت ہو………تمہیں چھانٹا گیا ہے تمہیں نکالاگیا ہے……… تمہارا انتخاب کیا گیا ہے ایک بڑی ذمہ داری اس امت کے سررکھی گئی ہے۔ پھر اس امت کو اللہ تعالیٰ نے جو نبی مرحمت فرمایا……… وہ سارے نبیوں کے سردار سب کے آخر میں آئے اور جنت میں داخلہ سب سے پہلے، اسی طرح آپؐ کی امت سب کے آخر میں آئی اور داخلہ جنت میں سب سے پہلے اللہ کے حبیبؐ نے فرمایا۔ ان الجنۃ لحرمت علی الانبیاء حتی ادخلہا وانہا لمحرمۃ علی الامم حتی تدخلہا امتی (الحدیث) کہ جنت بلاشبہ حرام ہے سارے نبیوں پر جب تک میں جنت میں داخل نہ ہو
ﻧﻤﺒﺮ | ﻣﻀﻤﻮﻥ | ﺻﻔﺤﮧ | ﻭاﻟﺪ |
---|---|---|---|
1 | فہرست | 1 | 0 |
2 | فہرست مضامین | 3 | 1 |
3 | عرض حال | 5 | 1 |
4 | امت محمدیہ کا مقام | 6 | 1 |
5 | ربانی لہریں | 7 | 1 |
6 | نزول قرآن کا مقصد | 8 | 1 |
8 | فرشتوں کی عید | 9 | 1 |
9 | فرشتوں کے ذریعہ امت کو بشارتیں | 10 | 1 |
10 | اللہ کی طرف سے عمومی بخشش | 11 | 1 |
11 | اس رات کی بڑی خصوصیت | 12 | 1 |
12 | اس رات میں تین زبردست اعلان | 13 | 1 |
13 | تمہاری روزی آسمانوں میں ہے | 15 | 1 |
14 | پریشانیوں کے اسباب | 15 | 1 |
15 | سال بھر کے اعمال کے جائزہ کی رات | 17 | 1 |
16 | بڑا نازک مرحلہ ہے | 18 | 1 |
17 | دنیوی زندگی چند روزہ چمک دمک ہے | 19 | 1 |
18 | حضورؐ نے عملی طور پر کرکے دکھایا | 20 | 1 |
19 | اہم امور کے فیصلے کی رات | 20 | 1 |
20 | موت وحیات کے فیصلے کی رات | 21 | 1 |
21 | رزق کی تقسیم کی رات | 23 | 1 |
22 | سال بھر کے بجٹ کی منظوری کی رات | 24 | 1 |
23 | درخواست کی پیشی کا وقت | 25 | 1 |
24 | وقت اب بھی باقی ہے | 26 | 1 |
25 | یہ رات غفلت وخرافات کی نہیں ہے | 26 | 1 |
26 | شب برأت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل | 27 | 1 |
27 | شب برأت میں حضورؐ کی نماز | 28 | 1 |
28 | شب برأت میں حضورؐ کی دعا اور گڑگڑانا | 29 | 1 |
29 | بخشش کی رات میں محرومی | 30 | 1 |
30 | اس رات میں بدقسمت ومحروم | 31 | 1 |
31 | مؤلف کی دیگر مفید کتابیں | 32 | 1 |