شب برات کا پیغام ۔ امت مسلمہ کے نام |
|
شیطان انسان کا ازلی دشمن ہے، وہ اس رات میں امت کو کہاں کہاں مشغول کردیتا ہے، خدا کی رحمتوں سے دور کردیتا ہے، خدا کی لعنت اور غضب کا مستحق بنا دیتا ہے۔ یہ کتنی بڑی ناقدری ہے، ناسپاسی ہے کہ اللہ کی رحمت شروع رات سے ہی ہماری طرف متوجہ ہو، وہ لپک کہ ہمیں اپنی آغوش میں لینے کے درپے ہو …… اور ہم غفلت میں اورمیٹھی نیند میں بڑے ہوں، …… اور اس سے بڑا غضب کہ ہم لہو ولعب میں اور آتش بازی میں پڑے ہیں۔ آتش بازی کرنے والے اپنے عمل سے یہ ثبوت دے رہے ہیں …کہ آسمانوں سے تو خدا کی رحمت زمین پر آتی ہے تاکہ ان کے گناہ معاف کرکے انہیں اپنا محبوب بنالیں …… مگر بندے ہیں کہ آگ کے شعلے آسمانوں کی طرف چھوڑ رہے ہیں تاکہ رحمت خداوندی متوجہ نہ ہوسکے، اور لوگوں پر گناہوں کا بوجھ جوں کا توں باقی رہے …… استغفر اللہ، استغفراللہشب برأت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل اس رات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو عبادت پر متوجہ کیا، اور خود بھی عبادت کرکے دکھلایا۔ بیہقی کی روایت میں ہے، ماں عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ پندرھویں شعبان کو حضورؐ میرے پاس تشریف لائے، اس وقت میری ہی باری تھی، آپؐ نے کپڑے اتارے اورابھی پورے کپڑے اتارے بھی نہ تھے کہ پھر پہن لئے۔
ﻧﻤﺒﺮ | ﻣﻀﻤﻮﻥ | ﺻﻔﺤﮧ | ﻭاﻟﺪ |
---|---|---|---|
1 | فہرست | 1 | 0 |
2 | فہرست مضامین | 3 | 1 |
3 | عرض حال | 5 | 1 |
4 | امت محمدیہ کا مقام | 6 | 1 |
5 | ربانی لہریں | 7 | 1 |
6 | نزول قرآن کا مقصد | 8 | 1 |
8 | فرشتوں کی عید | 9 | 1 |
9 | فرشتوں کے ذریعہ امت کو بشارتیں | 10 | 1 |
10 | اللہ کی طرف سے عمومی بخشش | 11 | 1 |
11 | اس رات کی بڑی خصوصیت | 12 | 1 |
12 | اس رات میں تین زبردست اعلان | 13 | 1 |
13 | تمہاری روزی آسمانوں میں ہے | 15 | 1 |
14 | پریشانیوں کے اسباب | 15 | 1 |
15 | سال بھر کے اعمال کے جائزہ کی رات | 17 | 1 |
16 | بڑا نازک مرحلہ ہے | 18 | 1 |
17 | دنیوی زندگی چند روزہ چمک دمک ہے | 19 | 1 |
18 | حضورؐ نے عملی طور پر کرکے دکھایا | 20 | 1 |
19 | اہم امور کے فیصلے کی رات | 20 | 1 |
20 | موت وحیات کے فیصلے کی رات | 21 | 1 |
21 | رزق کی تقسیم کی رات | 23 | 1 |
22 | سال بھر کے بجٹ کی منظوری کی رات | 24 | 1 |
23 | درخواست کی پیشی کا وقت | 25 | 1 |
24 | وقت اب بھی باقی ہے | 26 | 1 |
25 | یہ رات غفلت وخرافات کی نہیں ہے | 26 | 1 |
26 | شب برأت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل | 27 | 1 |
27 | شب برأت میں حضورؐ کی نماز | 28 | 1 |
28 | شب برأت میں حضورؐ کی دعا اور گڑگڑانا | 29 | 1 |
29 | بخشش کی رات میں محرومی | 30 | 1 |
30 | اس رات میں بدقسمت ومحروم | 31 | 1 |
31 | مؤلف کی دیگر مفید کتابیں | 32 | 1 |