شب برات کا پیغام ۔ امت مسلمہ کے نام |
|
وقت اب بھی باقی ہے تاکہ وہ خالق کائنات خوش ہو جائے، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں پر بڑے خوش ہوتے ہیں۔ زندگی کی کتنی راتیں ہم نے غفلت میں اور نافرمانیوں میں گذاردیں، زندگی کے کتنے دن ہم نے اس کے احکامات توڑتے ہوئے گذار دئیے، اپنی جانوں پر ظلم کرنے میں ہم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، اپنے ہاتھوں اپنے پیروں پر کلہاڑیاں ماری ہیں، لیکن پھر بھی مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، بڑے دربار میں آچکے ہیں، وہ بڑا کریم ہے، بڑا قدردان ہے۔ بندہ جب ایک بالشت لپکتا ہے تو وہ ایک ہاتھ بڑھتا ہے اور بندہ جب ایک ہاتھ بڑھتا ہے تو وہ ہاتھ بڑھتا ہے۔ اتانی یمشی اتیتہ ہرولۃ بندہ جب چل کر اس کے پاس آتا ہے تو اس کی رحمتیں دوڑ کر بندہ کو اپنی آغوش میں لے لیتی ہیں۔یہ رات غفلت وخرافات کی نہیں ہے خدا راہم اس رات کو کھیل نہ بنائیں، یہ رات اللہ کی طرف متوجہ ہونے کی رات ہے اللہ سے گڑگڑا کر ندامت کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی کی رات ہے، یہ رات آتش بازی کی نہیں ہے، یہ رات حلوہ اور مٹھائی پکانے کی نہیں ہے۔
ﻧﻤﺒﺮ | ﻣﻀﻤﻮﻥ | ﺻﻔﺤﮧ | ﻭاﻟﺪ |
---|---|---|---|
1 | فہرست | 1 | 0 |
2 | فہرست مضامین | 3 | 1 |
3 | عرض حال | 5 | 1 |
4 | امت محمدیہ کا مقام | 6 | 1 |
5 | ربانی لہریں | 7 | 1 |
6 | نزول قرآن کا مقصد | 8 | 1 |
8 | فرشتوں کی عید | 9 | 1 |
9 | فرشتوں کے ذریعہ امت کو بشارتیں | 10 | 1 |
10 | اللہ کی طرف سے عمومی بخشش | 11 | 1 |
11 | اس رات کی بڑی خصوصیت | 12 | 1 |
12 | اس رات میں تین زبردست اعلان | 13 | 1 |
13 | تمہاری روزی آسمانوں میں ہے | 15 | 1 |
14 | پریشانیوں کے اسباب | 15 | 1 |
15 | سال بھر کے اعمال کے جائزہ کی رات | 17 | 1 |
16 | بڑا نازک مرحلہ ہے | 18 | 1 |
17 | دنیوی زندگی چند روزہ چمک دمک ہے | 19 | 1 |
18 | حضورؐ نے عملی طور پر کرکے دکھایا | 20 | 1 |
19 | اہم امور کے فیصلے کی رات | 20 | 1 |
20 | موت وحیات کے فیصلے کی رات | 21 | 1 |
21 | رزق کی تقسیم کی رات | 23 | 1 |
22 | سال بھر کے بجٹ کی منظوری کی رات | 24 | 1 |
23 | درخواست کی پیشی کا وقت | 25 | 1 |
24 | وقت اب بھی باقی ہے | 26 | 1 |
25 | یہ رات غفلت وخرافات کی نہیں ہے | 26 | 1 |
26 | شب برأت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل | 27 | 1 |
27 | شب برأت میں حضورؐ کی نماز | 28 | 1 |
28 | شب برأت میں حضورؐ کی دعا اور گڑگڑانا | 29 | 1 |
29 | بخشش کی رات میں محرومی | 30 | 1 |
30 | اس رات میں بدقسمت ومحروم | 31 | 1 |
31 | مؤلف کی دیگر مفید کتابیں | 32 | 1 |