شب برات کا پیغام ۔ امت مسلمہ کے نام |
|
ذلک شہر یغفل الناس عنہ بین رجب ورمضان وہو شہر ترفع فیہ الاعمال الی رب العالمین واجب ان یرفع عملی وانا صائم (ابودادؤد، نسائی) اسامہ! لوگ اس رجب ورمضان کے درمیان والے مہینہ سے غافل ہیں، حالانکہ اس مہینہ میں بندوں کے اعمال بارگاہ رب العالمین میں پیش ہوتے ہیں، اور میں چاہتا ہوں کہ میرے اعمال اللہ کے دربار میں روزہ دار ہونے کی حالت میں پیش ہو۔بڑا نازک مرحلہ ہے اعمال کا جائزہ ہوتا ہے نہ جانچ ہوتی ہے، بڑا نازک مرحلہ ہے، اس وقت میں تو یقینا بندے کو اپنی حالت بہتر سے بہتر بنانا چاہئے کہ رب العالمین کو پسند آجائے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ مدرسہ میں اور اسکولوں و کالج میں ہر طرح کے طلبہ پڑھتے ہیں، بعض بہت ہی شوقین ہوتے ہیں، بعض متوسط اور بعض نہایت ہی بدشوق ہوتے ہیں، انہیں تعلیم سے کوئی شغف نہیں ہوتا، بس یونہی اوقات گذاری کرتے رہتے ہیں…… لیکن جب سال قریب الختم ہوتا ہے، امتحان سرپہ آجاتا ہے تو آپ جاکر دیکھیں ہربچہ محنت میں لگ جاتا ہے، جو پہلے سے محنتی ہیں وہ اپنی محنت کی مقدار کو بڑھالیتے ہیں، اور جو بدشوق ہوتے ہیں وہ بھی محنت میں لگ جاتے ہیں، اور کتابوں کی ورق گردانی شروع کردیتے ہیں …یہ انسانی فطرت ہے کہ جب جائزہ کا وقت آتا ہے تو فکر، محنت اور کوشش شروع کردیتا ہے۔
ﻧﻤﺒﺮ | ﻣﻀﻤﻮﻥ | ﺻﻔﺤﮧ | ﻭاﻟﺪ |
---|---|---|---|
1 | فہرست | 1 | 0 |
2 | فہرست مضامین | 3 | 1 |
3 | عرض حال | 5 | 1 |
4 | امت محمدیہ کا مقام | 6 | 1 |
5 | ربانی لہریں | 7 | 1 |
6 | نزول قرآن کا مقصد | 8 | 1 |
8 | فرشتوں کی عید | 9 | 1 |
9 | فرشتوں کے ذریعہ امت کو بشارتیں | 10 | 1 |
10 | اللہ کی طرف سے عمومی بخشش | 11 | 1 |
11 | اس رات کی بڑی خصوصیت | 12 | 1 |
12 | اس رات میں تین زبردست اعلان | 13 | 1 |
13 | تمہاری روزی آسمانوں میں ہے | 15 | 1 |
14 | پریشانیوں کے اسباب | 15 | 1 |
15 | سال بھر کے اعمال کے جائزہ کی رات | 17 | 1 |
16 | بڑا نازک مرحلہ ہے | 18 | 1 |
17 | دنیوی زندگی چند روزہ چمک دمک ہے | 19 | 1 |
18 | حضورؐ نے عملی طور پر کرکے دکھایا | 20 | 1 |
19 | اہم امور کے فیصلے کی رات | 20 | 1 |
20 | موت وحیات کے فیصلے کی رات | 21 | 1 |
21 | رزق کی تقسیم کی رات | 23 | 1 |
22 | سال بھر کے بجٹ کی منظوری کی رات | 24 | 1 |
23 | درخواست کی پیشی کا وقت | 25 | 1 |
24 | وقت اب بھی باقی ہے | 26 | 1 |
25 | یہ رات غفلت وخرافات کی نہیں ہے | 26 | 1 |
26 | شب برأت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل | 27 | 1 |
27 | شب برأت میں حضورؐ کی نماز | 28 | 1 |
28 | شب برأت میں حضورؐ کی دعا اور گڑگڑانا | 29 | 1 |
29 | بخشش کی رات میں محرومی | 30 | 1 |
30 | اس رات میں بدقسمت ومحروم | 31 | 1 |
31 | مؤلف کی دیگر مفید کتابیں | 32 | 1 |