Deobandi Books

شب برات کا پیغام ۔ امت مسلمہ کے نام

16 - 36
زندگی اگر اللہ کے احکامات اور اوامر پرگذر رہی ہے اورپھر پریشانیاں ہیں، تو یہ اللہ کی طرف سے بلندی درجات کیلئے ہے، ان پریشانیوں پر آدمی اندر سے سکون محسوس کرتا ہے، صرف ظاہری طور پر پریشانیاں اور حالات ہوتے ہیں۔
اور اگر بے دینی کے ساتھ پریشانیاں ہیں، حالات ہیںتو یہ اللہ کی طرف سے پکڑ ہے، عذاب ہے، اس میں اندر سے بیچینی، بے قراری رہتی ہے۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں۔
ومن اعرض عن ذکری فان لہ معیشۃ ضنکا
زندگیاں اللہ کی طرف سے تنگ کردی جاتی ہیں، ظاہر میں چاہے کتنی ہی فراوانی ہو،عیش وعشرت کے نقشے ہوں… لیکن دل اندر سے بے چین اور غم زدہ ہوتا ہے۔
اندر کا سکون، اندر کا چین …… اس کا تعلق ظاہر کے نقشوں کے ساتھ نہیں ہے، اس کا تعلق تو دین کے ساتھ ہے۔
الا بذکر اللہ تطمئن القلوب
دلوں کا چین وسکون تو اللہ کی یاد کے ساتھ ہے۔
بے دینی کے ساتھ مال واسباب، چیزوں اور نقشوں کی فراوانی تو ہوسکتی ہے مگر سکون قلب کبھی میسر نہیں آسکتا۔
اس لئے میرے دوستو!ہم سب اپنی زندگیوں میں سوفیصد دین کو لانے کی فکر کریں، اللہ کہہ رہے ہیں، ہے کوئی مصیبت زدہ جس کی مصیبت دورکروں۔
حتی تطلع الفجر	پوری رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ آوازیں لگتی رہتی ہے، بڑی برکت والی رات ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 3 1
3 عرض حال 5 1
4 امت محمدیہ کا مقام 6 1
5 ربانی لہریں 7 1
6 نزول قرآن کا مقصد 8 1
8 فرشتوں کی عید 9 1
9 فرشتوں کے ذریعہ امت کو بشارتیں 10 1
10 اللہ کی طرف سے عمومی بخشش 11 1
11 اس رات کی بڑی خصوصیت 12 1
12 اس رات میں تین زبردست اعلان 13 1
13 تمہاری روزی آسمانوں میں ہے 15 1
14 پریشانیوں کے اسباب 15 1
15 سال بھر کے اعمال کے جائزہ کی رات 17 1
16 بڑا نازک مرحلہ ہے 18 1
17 دنیوی زندگی چند روزہ چمک دمک ہے 19 1
18 حضورؐ نے عملی طور پر کرکے دکھایا 20 1
19 اہم امور کے فیصلے کی رات 20 1
20 موت وحیات کے فیصلے کی رات 21 1
21 رزق کی تقسیم کی رات 23 1
22 سال بھر کے بجٹ کی منظوری کی رات 24 1
23 درخواست کی پیشی کا وقت 25 1
24 وقت اب بھی باقی ہے 26 1
25 یہ رات غفلت وخرافات کی نہیں ہے 26 1
26 شب برأت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل 27 1
27 شب برأت میں حضورؐ کی نماز 28 1
28 شب برأت میں حضورؐ کی دعا اور گڑگڑانا 29 1
29 بخشش کی رات میں محرومی 30 1
30 اس رات میں بدقسمت ومحروم 31 1
31 مؤلف کی دیگر مفید کتابیں 32 1
Flag Counter