Deobandi Books

کتاب العتاق

8 - 28
آزاد کردہ غلام کے ہر عُضو کے بدلے میں مُعتِق کا ہر عضو جہنم سے آزاد ہوجاتا ہے :نبی کریمﷺ کاارشاد ہے :جس نے غلام آزاد کیا  اُس کے لئے آزاد کردہ غلام کے ہر عضو کے بدلے میں اپنے  عضو کی  جہنم سے آزادی مل جائے گی ، یہاں تک کہ ہاتھ کو ہاتھ کے بدلے میں پاؤں کو پاؤں کے بدلے میں ، منہ کو منہ کے بدلے میں اور شرمگاہ کو شرمگاہ کے بدلے میں جہنم سے آزاد کردیا جائے گا۔مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً كَانَ لَهُ بِعِتْقِ كُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عِتْقُ عُضْوٍ مِنَ النَّارِ۔(مسند احمد : 9773)مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً فَهِيَ فِدَاؤُهُ مِنَ النَّارِ حَتَّى أَنَّهُ لَيُعْتَقُ الْيَدُ بِالْيَدِ، وَالرِّجْلُ بِالرَّجْلِ،وَالْفَمُ بالْفَمِ، وَالْفَرْجُ بِالْفَرَجِ۔(شعب الایمان:4030)
آزاد کردہ غلام کے ہر عضو کے بدلے اجر کو خوب بڑھا چڑھاکر دیا جاتا ہے :اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر یہ لازم کرلیا ہے کہ جو مسلمان کسی چھوٹے یا بڑے غلام کو آزاد کرے گا اُسے غلام کے ہر عضو کے بدلے میں خوب بڑھاچڑھاکر اجر دیں گے ۔ مَا مِن رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ أَعْتَقَ صَغِيْراً أوْ كَبِيْراً إِلّا كَانَ حَقاً عَلَى اللهِ أَنْ يجْزِيَهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِّنْهُ أضْعَافاً مضاعفة۔(کنز العمال:10859)
کِس طرح کا  غلام آزاد کرنا افضل ہے :
مسلمان ہو نا :متعدد احادیث میں غلام کے آزاد کرنے کی فضیلت  میں مسلمان کی قید ذکر کی گئی ہے ، مثلاً : أَيُّمَا رَجُلٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ رَجُلًا مُسْلِمًا.......(ابوداؤد:3965)
مرد  ہونا:اِس لئے کہ مرد کے اندر ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جو عورت کے اندر نہیں پائی جاتیں کالقضاء و الجہاد، نیز عورت کے آزاد کرنے میں اُس کے ضائع ہونے کا خوف بھی ہے، کیونکہ وہ عموماً کمانے میں دوسروں کے آسرے پر ہوتی ہے  ۔(عون المعبود :10/364)
کامل الخلقت ہونا :مثلاً غلام خصی نہ ہو ، لنگڑا ، لولا ، اندھا ، بہرا اور پاہج  نہ ہو ، اِس لئے کہ غلام کے ہر عضو کے بدلے میں مالک کا ہر عضو جہنم سے آزاد ہوجاتا ہے ، پس مناسب یہی ہے کہ وہ کامل الاعضاء اور سالم الاعضاء ہو تاکہ مالک کے  بھی جہنم سے مکمل آزاد  ہونے کا انتظام ہوجائے ۔(بذل المجہود:16/300)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عتق کی تعریف ،حکم اور شرائط 5 1
3 عتق کا لغوی معنی : 5 2
4 عتق کا اِصطلاحی معنی : 5 2
5 اِعتاق کا حکم : 5 2
6 اِعتاق کی شرائط: 6 2
7 اِعتاق کے فضائل واعمال 7 1
8 غلام آزاد کرنے کے فضائل : 7 7
9 کِس طرح کا غلام آزاد کرنا افضل ہے : 8 7
10 وہ اعمال جو غلام آزاد کرنے کے برابر ہیں : 9 7
11 فہرست 2 1
12 غلاموں کی اقسام اور اُن کے احکام 12 1
13 غلاموں کی اقسام : 12 12
14 مدبّر : 12 12
15 مُدبّرِ مُطلَق : 12 12
16 مُدبّرِ مقیّد: 12 12
17 مُدبَّر کے احکام : 13 12
18 مُکاتَب: 13 12
19 مُکاتَب کے احکام : 13 12
20 اُمِّ ولَد : 13 12
21 اُمِّ ولَد کے احکام : 14 12
22 غلام سے متعلّق اختلافی مسائل 14 1
23 مُکاتَب غلام کَب آزاد ہوتا ہے : 14 22
24 مالکہ کے لئے غلام سے پردہ ہے یا نہیں : 15 22
25 ذورحم مَحرم کا مالک ہونا : 15 22
26 اُمِّ ولَد کی عدّت : 16 22
27 مُدبّر غلام کا فروخت کرنا : 16 22
28 مدبّر غلام کو فروخت کرنے کی روایات کا جواب : 17 22
29 مرض الوفات میں غلام آزاد کرنا : 17 22
30 آزاد کردہ غلام کا مال کِس کا ہے : 18 22
31 ” وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلَاثَةِ “ کا مطلب : 19 22
32 باندی کا آزاد کرنا افضل ہے یا غلام کا : 19 22
33 اعتاق البعض : 20 22
34 اپنے غلام کے بعض حصہ کو آزادکرنا : 20 22
35 عبدِ مشترک میں سے اپنے حصہ کو آزاد کرنا : 20 22
36 اعتاقِ ممنوع سے ولاء ثابت ہوتی ہے یا نہیں : 22 22
37 غلاموں کے ساتھ حُسنِ سلوک 23 1
38 غلاموں کے ساتھ حُسنِ سلوک کرنا: 23 37
39 غلاموں کو مارنے کی ممانعت : 25 37
40 غلاموں کو معاف کرنا: 28 37
Flag Counter