غلاموں کی اقسام اور اُن کے احکام
غلاموں کی اقسام :
مدبّر :
هُوَ الَّذِي عَلَّقَ سَيِّدُهُ عِتْقَهُ عَلَى مَوْتِهِ۔مُدبّر اُس غلام کو کہا جاتا ہے جس کی آزادی کو مالک نے اپنی موت سے معلّق کردیا ہو ، مثلاً یوں کہا ہو کہ میرے مرنے کے بعد تم آزاد ہو ۔(الجوھرۃ النیّرۃ :2/105)
مُدبّر کی دو قسمیں ہیں : (1) مُطلَق۔ (2) مقیّد۔
مُدبّرِ مُطلَق :
فَالْمُطْلَقُ مَا عَلَّقَهُ بِمَوْتِهِ مِنْ غَيْرِ انْضِمَامِ شَيْءٍ إلَيْهِ مِثْلُ دَبَّرْتُكَ أَوْ أَنْتَ مُدَبَّرٌ أَوْ أَنْتَ حُرٌّ مِنْ دُبُرٍ مِنِّي ۔وہ غلام جس کی آزادی کو مالک نے اپنی موت سے مطلَقاً معلّق کیا ہو اور اُس میں کوئی قید نہ لگائی ہو۔ مثلاً : یوں کہا ہو کہ تم مُدبّرہو ، یا تم میرے مرنے کے بعد آزاد ہو ۔(الجوھرۃ النیّرۃ :2/105)
مُدبّرِ مقیّد:
وَالْمُقَيَّدُ أَنْ يُعَلِّقَ عِتْقَهُ بِصِفَةٍ عَلَى خَطَرِ الْوُجُودِ مِثْلُ: إنْ مِتّ مِنْ مَرَضِي هَذَا أَوْ فِي سَفَرِي هَذَا۔وہ غلام جس کی آزادی کو مالک نے کسی ایسی صفت کے ساتھ معلّق کیا ہو جس کے پائے جانے اور نہ پائے جانے دونوں کا احتمال ہو ۔مثلاً: