Deobandi Books

کتاب العتاق

10 - 28
وَكُتِبَ لَهُ مِائَةُ حَسَنَةٍ، وَمُحِيَتْ عَنْهُ مِائَةُ سَيِّئَةٍ، وَكَانَتْ لَهُ حِرْزًا مِنَ الشَّيْطَانِ، يَوْمَهُ ذَلِكَ حَتَّى يُمْسِيَ، وَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا جَاءَ إِلَّا رَجُلٌ عَمِلَ أَكْثَرَ مِنْهُ۔(بخاری:6403)
فجر کے بعد طلوع ِ آفتاب تک ذکر ، تکبیر ، تسبیح ، تحمید اورتہلیل میں مشغول رہنا حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے دو یا اس سے بھی زیادہ غلاموں کے آزاد کرنے سے بھی بہتر ہے ۔ لَأَنْ أَقْعُدَ أَذْكُرُ اللهَ وَأُكَبِّرُهُ وَأَحْمَدُهُ وَأُسَبِّحُهُ وَأُهَلِّلُهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ رَقَبَتَيْنِ، أَوْ أَكْثَرَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَمِنْ بَعْدِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ۔(مسند احمد:22194)
عصر کے بعد سے غروبِ شمس تک ذکر ، تکبیر ، تسبیح ، تحمید اورتہلیل میں مشغول رہنا حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سےچار غلام آزاد کرنے سے بھی بہتر ہے ۔ لَأَنْ أَقْعُدَ أَذْكُرُ اللهَ وَأُكَبِّرُهُ وَأَحْمَدُهُ وَأُسَبِّحُهُ وَأُهَلِّلُهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ رَقَبَتَيْنِ، أَوْ أَكْثَرَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَمِنْ بَعْدِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ۔(مسند احمد:22194)
کسی کو دودھ حاصل کرنے کے لئے بکری فراہم کرنا یا دودھ پلانا یا قرض دینا یا (بھٹکے ہوئے کو )راستہ کی راہنمائی کردینا غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب رکھتا ہے۔مَنْ مَنَحَ مَنِيحَةَ لَبَنٍ أَوْ وَرِقٍ أَوْ هَدَى زُقَاقًا كَانَ لَهُ مِثْلَ عِتْقِ رَقَبَةٍ ۔(ترمذی:1957)مَنْ مَنَحَ مَنِيحَةَ وَرِقٍ، أَوْ هَدَى زُقَاقًا، أَوْ سَقَى لَبَنًا،كَانَ لَهُ عَدْلُ رَقَبَةٍ أَوْ نَسَمَةٍ۔(مسند احمد: 18704)
بیت اللہ شریف کےطواف میں  سات چکر لگاکر دو رکعت نماز پڑھنے والے کو غلام آزاد کرنےکاثواب ملتا ہے ۔مَن طَافَ بِهٰذَا الْبَيْتِ سَبْعاً وَصَلى رَكْعَتَيْن كَانَ كَمَنْ أعْتَقَ رَقَبَةً.(کنز العمال:12494)
اپنے کسی بھائی کے ساتھ کسی وحشت ناک راستے میں(اُس کی وحشت دور کرنے کے لئے) نکلنا غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب رکھتا ہے۔مَن خَرَج مَعَ أخٍ لَهُ فِي طَرِيقٍ مُوحِشَةٍ فَكَأَنَّمَا أعْتَقَ رَقَبَةً.(کنز العمال:16435)(دیلمی :5491)
اپنے کسی دینی بھائی پر مال خرچ کرناغلام آزاد کرنے سے بھی بہتر ہے ۔عَنْ بُدَيْلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَأَنْ أُطْعِمَ أَخًا فِي اللهِ لُقْمَةً أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِدِرْهَمٍ، وَلَأَنْ أُعْطِيَ أَخًا فِي اللهِ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عتق کی تعریف ،حکم اور شرائط 5 1
3 عتق کا لغوی معنی : 5 2
4 عتق کا اِصطلاحی معنی : 5 2
5 اِعتاق کا حکم : 5 2
6 اِعتاق کی شرائط: 6 2
7 اِعتاق کے فضائل واعمال 7 1
8 غلام آزاد کرنے کے فضائل : 7 7
9 کِس طرح کا غلام آزاد کرنا افضل ہے : 8 7
10 وہ اعمال جو غلام آزاد کرنے کے برابر ہیں : 9 7
11 فہرست 2 1
12 غلاموں کی اقسام اور اُن کے احکام 12 1
13 غلاموں کی اقسام : 12 12
14 مدبّر : 12 12
15 مُدبّرِ مُطلَق : 12 12
16 مُدبّرِ مقیّد: 12 12
17 مُدبَّر کے احکام : 13 12
18 مُکاتَب: 13 12
19 مُکاتَب کے احکام : 13 12
20 اُمِّ ولَد : 13 12
21 اُمِّ ولَد کے احکام : 14 12
22 غلام سے متعلّق اختلافی مسائل 14 1
23 مُکاتَب غلام کَب آزاد ہوتا ہے : 14 22
24 مالکہ کے لئے غلام سے پردہ ہے یا نہیں : 15 22
25 ذورحم مَحرم کا مالک ہونا : 15 22
26 اُمِّ ولَد کی عدّت : 16 22
27 مُدبّر غلام کا فروخت کرنا : 16 22
28 مدبّر غلام کو فروخت کرنے کی روایات کا جواب : 17 22
29 مرض الوفات میں غلام آزاد کرنا : 17 22
30 آزاد کردہ غلام کا مال کِس کا ہے : 18 22
31 ” وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلَاثَةِ “ کا مطلب : 19 22
32 باندی کا آزاد کرنا افضل ہے یا غلام کا : 19 22
33 اعتاق البعض : 20 22
34 اپنے غلام کے بعض حصہ کو آزادکرنا : 20 22
35 عبدِ مشترک میں سے اپنے حصہ کو آزاد کرنا : 20 22
36 اعتاقِ ممنوع سے ولاء ثابت ہوتی ہے یا نہیں : 22 22
37 غلاموں کے ساتھ حُسنِ سلوک 23 1
38 غلاموں کے ساتھ حُسنِ سلوک کرنا: 23 37
39 غلاموں کو مارنے کی ممانعت : 25 37
40 غلاموں کو معاف کرنا: 28 37
Flag Counter