Deobandi Books

بد نظری ایک سنگین اور خطرناک گناہ

دنظری ک

7 - 34
بد نظری کا عذاب:
حضرت  حسن بصری﷫سے مُرسلاً مَروی ہےکہ نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو (یا اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے )اُس شخص پر جس نے(کسی نامحرم کی طرف)دیکھا اور اُس پر جس کی طرف دیکھا گیا۔لَعَنَ اللهُ النَّاظِرَ والْمَنْظُورَ إِلَيْهِ۔(شعب الایمان:7399)
حضرت ابوامامہ﷜نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :تم لوگ ضرور بالضرور اپنی نگاہوں کی حفاظت کرو اوراپنی ضرور بالضرور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو اور ضرور بالضرور اپنے چہروں کو سیدھا رکھوورنہ تمہارے چہروں کو بے نور کردیا جائے گا۔لَتَغُضُّنَّ أَبْصَارَكُمْ، وَلَتَحْفَظُنَّ فُرُوجَكُمْ، وَلَتُقِيمُنَّ وُجُوهَكُمْ أَوْ لَتُكْسَفَنَّ وُجُوهُكُمْ۔(طبرانی کبیر:7840)
علّامہ ابن کثیر﷫نے بعض اَسلاف سے نقل کیا ہے: نظر ایک ایسا تیر ہے جو دل میں زہر ڈال دیتا ہے۔النَّظَرُ سِهَامُ سُمٍّ إِلَى الْقَلْبِ۔(تفسیر ابن کثیر:6/39)
بد نظری سے بچنے کے فضائل و انعامات:
حضرت عبد اللہ بن مسعود﷜نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:بیشک بد نظری ابلیس کے زہریلے تیروں میں سے ایک تیر ہے،جس نے میرے خوف سے اسے ترک کردیا(یعنی اپنی نگاہ کی حفاظت کی)میں اُسے بدلے میں ایسا ایمان عطاء کروں گا جس کی حلاوت(مٹھاس)وہ اپنے دل میں محسوس کرے گا۔إِنَّ النَّظْرَةَ سَهْمٌ مِنْ سِهَامِ إِبْلِيسَ مَسْمُومٌ، مَنْ تَرَكَهَا مَخَافَتِي أَبْدَلْتُهُ إِيمَانًا يَجِدُ حَلَاوَتَهُ فِي قَلْبِهِ۔(طبرانی کبیر:10362)

Flag Counter