Deobandi Books

بد نظری ایک سنگین اور خطرناک گناہ

دنظری ک

25 - 34
گناہوں اور بد نظری  میں پڑتا ہے،چنانچہ اِسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے نظروں کو جھکانے کا حکم دے کر آخر میں اُس کا علاج یہی بتایا ہے:﴿إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ﴾وہ جو کاروائیاں کرتے ہیں اللہ اُن سب سے پوری طرح باخبر ہے۔(آسان ترجمہ قرآن)
 گناہ کرتے ہوئے اِنسان کی یہی کوشش ہوتی ہےکہ  مخلوق کی نگاہ سے  چھپ کر کیا جائے تاکہ کسی کے سامنے اُسے ذلیل و رُسوا نہ ہونا پڑے ،چنانچہ کوئی شخص یہ نہیں چاہتا کہ مجھے گناہ کی حالت میں کوئی دیکھے ، پس اللہ تعالیٰ سے کیسے اور کیونکر اور کہاں چھپا جاسکتا ہے،کیونکہ وہ تو ہر جگہ موجود ہے:
جو کرتاہے چھپ کے تو اہلِ جہاں سے  ——  کوئی دیکھتا ہے تجھے آسماں سے
اللہ تعالیٰ اِرشاد فرماتے ہیں : ﴿وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ﴾اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جو کام بھی تم کرتے ہواللہ اُس کو دیکھتا ہے۔(آسان ترجمہ قرآن)
﴿هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا﴾وہ جہاں بھی ہوں،اللہ اُن کے ساتھ ہوتا ہے۔(آسان ترجمہ قرآن)
 ﴿أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَى﴾کیا اُسے یہ معلوم نہیں ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟ ۔(آسان ترجمہ قرآن)
﴿يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ﴾اللہ آنکھوں کی چوری کو بھی جانتا ہے اور اُن باتوں کو بھی  جو سینوں نے چھپا رکھا ہے۔(آسان ترجمہ قرآن)
کوشش اور مُجاہدہ  :
دنیا کا کوئی کام کوشش اور محنت کے بغیر نہیں ہوتا،ہر کام کیلئے کچھ نہ کچھ محنت کرنی پڑتی ہے لہٰذا دین کے احکام پر عمل کرنے کیلئے بھی نفس کی مخالفت میں  ہمّت ،طاقت ،محنت اورکوشش کرنی چاہیئے ، اللہ تعالیٰ 
Flag Counter