Deobandi Books

بد نظری ایک سنگین اور خطرناک گناہ

دنظری ک

29 - 34
عورتوں کے مجمع سے اجتناب :
جہاں تک ممکن ہو ایسی جگہ جانے سے بچنا چاہیئے  جہاں عورتوں کا مجمع ہو اورعورتیں کثرت سے پائی جاتی ہوں تو وہاں جاکر اپنی نگاہ کو بچانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔چنانچہ ایک روایت  میں ہے: حضرت عقبہ بن عامر﷜نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں کہ عورتوں کے پاس داخل ہونے سے بچو۔ إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاءِ۔(بخاری:5232)
اِس سے معلوم ہوا کہ بد نظری سے بچنے کیلئے ایک بہتر طریقہ یہ ہے کہ عورتوں والی جگہ سے ہی حتی الاِمکان بچا جائے ،یہ بہت اہم  طریقہ ہے جس پر عمل کرکے ہم کافی حد تک بد نظری سے اجتناب کرسکتے ہیں ۔
ذیل میں اِس سے متعلّق کچھ اہم تجاویزات پیش کی جارہی ہیں جن پر عمل کرکے اِن شاء اللہ  ہم بڑی حد تک بد نظری سے بچ سکتے ہیں : 
(1)مخلوط محفلوں سے احترازکریں،چنانچہ شادی بیاہ کے موقع پر مرد و زن کا جو  یکجا انتظام کیا جاتا ہے اُس سے بہر صورت احتراز کریں ،نیز اسکول و کالج میں  جو لڑکوں اور لڑکیوں کا مشترکہ نظامِ تعلیم کا رواج چل گیا ہے اِس سے بھی  خود  اور اپنے بچوں کو بچائیں ،کیونکہ یہ صرف بد نظری ہی نہیں اور بھی کئی سنگین اور خطرناک گناہوں کا ذریعہ ہے۔
(2)مردوں کو صرف مرد ٹیچر سے ہی پڑھنا چاہیئے ۔کیونکہ لیڈیز ٹیچر اور ٹیوٹر سے پڑھتے ہوئے  اپنی نگاہوں کو بھلا کیسے اور کیونکر بچایا جاسکتا ہے ،اِسی طرح لڑکیوں کو بھی صرف لیڈیز ٹیچر سے ہی پڑھنا چاہیئے کیونکہ یہ مَردوں کے ساتھ ساتھ خود  اُن کیلئے بھی عفّت اور پاکدامنی کا باعث ہے۔ 

Flag Counter