Deobandi Books

بد نظری ایک سنگین اور خطرناک گناہ

دنظری ک

20 - 34
آپﷺنے فرمایا: جی ہاں! میرے پاس سے فلانی عورت گزری تھی،پس ( اُس پر اچانک سے نظر پڑجانے کی وجہ سے) مجھے خواہش ہوئی تو میں اپنی زوجہ کے پاس گیا تھا اور اُن سے اپنی خواہش پوری کی تھی،پس (تمہارے ساتھ یہ معاملہ ہو تو)تم بھی اِسی طرح کرلیا کرو،اِس لئے کہ تمہارے افضل ترین اعمال میں سے حلال کے پاس آنا(یعنی حلال اور جائز طریقے سے اپنی خواہش کو پورا کرنا)ہے۔كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فِي أَصْحَابِهِ فَدَخَلَ، ثُمَّ خَرَجَ وَقَدِ اغْتَسَلَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ كَانَ شَيْءٌ قَالَ:أَجَلْ،مَرَّتْ بِي فُلَانَةُ،فَوَقَعَ فِي قَلْبِي شَهْوَةُ النِّسَاءِ، فَأَتَيْتُ بَعْضَ أَزْوَاجِي فَأَصَبْتُهَا، فَكَذَلِكَ فَافْعَلُوا، فَإِنَّهُ مِنْ أَمَاثِلِ أَعْمَالِكُمْ إِتْيَانُ الْحَلَالِ۔(مسند احمد:18027)
﴿بدنظری سے کیسے بچا جائے﴾
بد نظری سے بچنے کیلئے نصوص و روایات اور سلَفِ صالحین کے اقوال کی روشنی میں  چند نسخے اور طریقے مندرجہ ذیل ہیں ،جن پر عمل کرکے اِن شاء اللہ بدنظری کے گناہ سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے :
اللہ تعالیٰ سے دعاء کرنا  :
خوب اِخلاص ، محنت اور سچے دل کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے اللہ تعالیٰ سے دعاء مانگی جائے کہ اے اللہ ! میں بد نظری سے بچنا چاہتا ہوں ،میری آنکھوں کو پاکیزگی عطاء کردیجئے ،ان شاء اللہ  اِس بیماری سے نجات مل جائے گی ۔چنادعائیں جو حدیث سے ثابت ہیں وہ ذکر کی جارہی ہیں انہیں یاد کرلیجئے اور روزانہ صبح شام پڑھ لیا کریں ،اللہ کی ذات سے اُمید ہے کہ وہ ضرور چھٹکارا عطاء فرمائیں گے؛ 

Flag Counter