Deobandi Books

بد نظری ایک سنگین اور خطرناک گناہ

دنظری ک

4 - 34
بد نظری
 ایک سنگین اور خطرناک گناہ  
بد نظری کی مُمانعت:
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بڑی وضاحت اور صراحت کے ساتھ”غضِّ بصر“یعنی نگاہوں کو پست رکھنے کا حکم دیا ہے، اور اس  حکم میں  عورتوں کےضمنی طور  پر شامل ہونے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ  عامِ طرزِ بیان سے بالکل ہٹ کر عورتوں کومستقلاً اِس بات کا حکم دیا گیاہے،چنانچہ سورۃ النّور میں مَردوں اور عورتوں کو الگ الگ اِس بات  کا حکم دیا ہے کہ وہ  اپنی نگاہیں نیچی رکھیں ۔
مَردوں کو کہا گیا : ﴿قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ يَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌ﴾ترجمہ : ”مؤمن مَردوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔یہی اُس کیلئے پاکیزہ ترین طریقہ ہے“۔(آسان ترجمہ قرآن)
 عورتوں سےفرمایا:﴿وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ﴾ترجمہ:اور مؤمن عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔(آسان ترجمہ قرآن)
ایک اور جگہ اِرشاد فرمایا: ﴿يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ﴾اللہ آنکھوں کی چوری کو بھی جانتا ہے اور اُن باتوں کو بھی  جو سینوں نے چھپا رکھا ہے۔(آسان ترجمہ قرآن)

Flag Counter