Deobandi Books

بد نظری ایک سنگین اور خطرناک گناہ

دنظری ک

21 - 34
(1)— اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي۔(ابوداؤد:1551)(ترمذی:3492)
ترجمہ: اے اللہ ! میں اپنے کانوں کے شر سے ،اپنی آنکھوں کے شر سے ،اپنی زبان کے شر سے،اپنے دل کے شر سے اور اپنی منی (یعنی شرمگاہ )کے شر سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں ۔
(2)— اللَّهُمَّ طَهِّرْ قَلْبِي مِنَ النِّفَاقِ، وَعَمَلِي مِنَ الرِّيَاءِ، وَلِسَانِي مِنَ الْكَذِبِ، وَعَيْنِي مِنَ الْخِيَانَةِ، فَإِنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ، وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ۔(الدعوات الکبیر للطبرانی:258)
ترجمہ اے اللہ ! میرے دل کو نفاق سے ،میرے عمل کو ریاکاری سے،میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھ کو خیانت سے پاک کردیجئے،بیشک آپ آنکھوں کی خیانت کو  اور اُن چیزوں کو جو دل چھپاتے ہیں ، اُنہیں خوب اچھی طرح سے جانتے ہیں ۔
(3)— اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي سَمْعِي وَبَصَرِي۔(الادب المفرد:649)
ترجمہ: اے اللہ! میرے کانوں اور آنکھوں کی اِصلاح فرمادیجئے ۔
غضِّ بصر یعنی نگاہوں کو جھکانا :
اللہ تبارک و تعالیٰ کا اِرشاد ہے : ﴿قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ يَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ﴾ترجمہ : ”مؤمن مَردوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں “۔(آسان ترجمہ قرآن)
اِس پر عمل کرنےکا طریقہ یہ ہے کہ اپنی نگاہوں کو ہر جگہ اور ہمیشہ پست رکھنے کی کوشش کی جائے،اِدھر اُدھر دیکھتے رہنے اور ہر آنے جانے والے پر نظر ڈالنے سے نظروں کے بہکنے اور غلط جگہ پڑنے کا بہت 
Flag Counter