Deobandi Books

بد نظری ایک سنگین اور خطرناک گناہ

دنظری ک

22 - 34
زیادہ اِمکان پایا جاتا ہے،بالخصوص جبکہ چہار سُو بے پردگی اور عُریانی پھیلی ہوئی ہو تو اور بھی زیادہ خطر ناک ثابت ہوتا ہے ،پس اِسی وجہ سے ایسے لوگ جنہیں بہت زیادہ آگے پیچھے دیکھنے کی عادت ہوتی ہے وہ اپنی نظروں کی حفاظت نہیں پاتے ۔
شیطان کو جب راندہ درگاہ کیا جارہا تھا تو اُس نے اِبنِ آدم کو گمراہ کرنے کی قسم کھائی تھی اور یہ کہا تھا : 
﴿ثُمَّ لَآتِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَنْ شَمَائِلِهِمْ﴾پھر میں ان پر (چاروں طرف سے)حملے کروں گا،ان کے سامنے سے بھی اور اُن کے پیچھے سے بھی اور ان کی دائیں طرف سے بھی اور ان کی بائیں طرف سے بھی۔(آسان ترجمہ قرآن)
اس میں شیطان نے چار سمتوں (آگے پیچھے اور دائیں بائیں)کو ذکر کیا اور دو سمتوں(اوپر نیچے)کو بھول گیا ، اِس لئے کہ اوپر سے اللہ کی رحمت ہوتی ہےاور نیچے سے عموماً دشمن پر وار نہیں کیا جاتا ۔(بیضاوی)
لہٰذا اگر انسان اپنی نگاہوں کو بچانا چاہے تو یا تو اُسے اوپر دیکھنا ہوگا یا نیچے ،اوپر تو دیکھ کر چلنا تو ممکن نہیں  لہٰذا لامحالہ نیچے ہی دیکھ کر چلنا زیادہ موزوں اور مناسب ہے ،اور اِن شاء اللہ اس پر عمل کرنے کی برکت سے  اُس پر شیطان کا حملہ نہ ہوگا کیونکہ وہ نیچے سے حملہ آور نہیں ہوتا ۔
راستوں پر بیٹھنے سے اجتناب :
رسوتوں پر بیٹھنے سے گریز کرو،صحابہ کرام﷡نے دریافت کیا : اے اللہ کے رسول ! ہماری بعض مجلسیں ضروری ہوتی ہیں جن میں ہم بیٹھ کر (کام کی)باتیں کرتے ہیں ۔آپﷺنے اِرشاد فرمایا: اگر تمہیں بیٹھنا ہی ہو تو راستے میں بیٹھنے کا حق اداء کیا کرو،صحابہ کرام﷡نے سوال کیا کہ راستے کا حق کیا ہے؟ 
Flag Counter