Deobandi Books

بد نظری ایک سنگین اور خطرناک گناہ

دنظری ک

28 - 34
ویڈیوز دیکھ  کر بد نظری کے گناہِ کبیرہ میں مبتلاء ہوتا ہے اور اس گندگی کے ڈھیر میں  پڑ کر اپنے تقویٰ اور ایمان کے انوارات  اور روحانیت کا جنازہ نکال رہا ہوتا ہے ،اللہ تعالیٰ اس پر مکمل قدرت رکھتے ہیں کہ زمین کو پھاڑکر اُسے دَھنسادیں ،پچھلی قوموں کی طرح اُس کی صورت مسخ کرکے سور اور بندر کی شکل میں تبدیل کردیں ،آسمان سے آگ اور پتھر کی بارش نازل کرکے تہس نہس کردیں ،زمین کو بھونچال اور زلزلہ کا حکم دے کر سب کچھ مَلیا میٹ کردیں ۔سوچئےذرا……!!عین اُسی لمحہ میں اگر  انسان کی زندگی  کا خاتمہ ہوجائے ،جو اللہ کیلئے کوئی مشکل نہیں  اور نہ انسان کو اپنی موت کا کوئی علم ہے تو کیا ہوگا ،کِس قدر بُری اور خطرناک موت ہوگی ، اور اِنسان کو قیامت کے دن کس حال میں اُٹھا یا جائے گا ،اور کیا منہ لیکر انسان اللہ کے سامنےجائے گااور کیسے  ایک اُمّتی  اپنے رسول کے سامنے حاضر ہوسکے گا۔
اللہ تعالیٰ اِرشاد فرماتے ہیں : ﴿أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ﴾جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ،کیا اُن کیلئے اب بھی وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اللہ کے ذکرکیلئے  اور جو حق اُترا ہے ،اُس کیلئے پسیج جائیں۔(آسان ترجمہ قرآن)
ایک اور جگہ فرمایا:﴿فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَنْ تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾جو لوگ  اُس کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں اُن کو اِس بات سے ڈرنا چاہیئے کہ کہیں اُن پر کوئی آفت نہ آپڑے یا اُنہیں کوئی درد ناک عذاب نہ آپکڑے۔(آسان ترجمہ قرآن)

Flag Counter