Deobandi Books

بد نظری ایک سنگین اور خطرناک گناہ

دنظری ک

30 - 34
(3)کسی جگہ جانے کے دو راستے ہوں تو وہ راستہ اختیار کرنا چاہیئے جس میں بد نظری کا اِمکان کم سے کم ہو ۔
(4)کسی گھر کا دروازہ کھٹکھٹا یا جائے تو سامنے سے ہٹ کے کھڑا ہونا چاہیئے،کیونکہ دروازہ کھلتے ہوئے بےپردگی ہوسکتی ہے ۔
(5)کسی جگہ اگر کاؤنٹر  پر مرد و عورت بیٹھے ہوں تو جہاں مرد ہو وہاں جانا چاہیئے تاکہ عورت سے بات چیت کا موقع ہی پیش نہ آئے ۔
(6)سفر کرتے ہوئے اطراف کی گزرنے والی گاڑیوں پر نظر نہ جمائے ،ممکن ہے کہ بے پردہ عورت بیٹھی ہو تو بد نظری ہوجائے گی۔
(7) گھر میں داخل ہوتے ہوئےکھنکھار کر آواز پیدا کرلینا چاہیئے تاکہ اگر کوئی  نامحرم عورت  ہو تو پردہ کرلے۔بالخصوص مشترکہ گھر جہاں  بھائی اور بھابھی وغیرہ بھی ساتھ رہتے ہوں تو اس کا اور بھی زیادہ اہتمام کرنا چاہیئے ۔
(8)بس ،ٹرین اور ہوائی جہاز وغیرہ کے سفر میں قرب و جوار میں بیٹھی ہوئی عورتوں پر نظر پڑتے رہنے کا سامنا ہوتا ہے ،اِس سے بچنے کیلئے اپنے ساتھ کوئی دلچسپ کتاب رکھیں تاکہ اُس کو پڑھتے ہوئے سفر کٹے اور علم میں اِضافہ کے ساتھ ساتھ ایمان کی بھی سلامتی اورحفاظت رہے۔
(9)راستہ میں چلتے ہوئے نگاہ اس طرح نیچی رکھے کہ قریب سے گزرنے والوں کے پاؤں سےاندازہ ہو کہ مَرد ہے یا عورت ۔

Flag Counter