Deobandi Books

سکون قلب کی بے مثال نعمت

ہم نوٹ :

21 - 34
انبیاء علیہم السلام سب سے بڑے ماہرین نفسیات ہیں
اللہ تعالیٰ انبیاء علیہم السلام کو ماہر نفسیات پیدا کرتا ہے۔ دیکھیے! حضور  صلی اللہ علیہ وسلم  فرماتے ہیں کہ جب بچہ دس سال کا ہوجائے، بچی دس سال کی ہوجائے تو ان کا بستر الگ کردو چاہے سگے بھائی بہن ہوں،سگی بہن بھی ہو تو بھی دس سال کے بعد سگی بہن اپنی سگی بہن کے ساتھ نہیں لیٹ سکتی، دس سال کے بعد سگا بھائی سگے بھائی کے ساتھ  نہیں لیٹ سکتا۔ کیا یہ دلیل نہیں ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم  کو نفسیات کے تقاضوں سے کس قدر باخبر کیا گیا تھا۔ اس حدیث کو جب میں نے سنایا  تو ایک ستر برس کے بوڑھے نے کہا کہ میں نے نو برس کی عمر میں ایک بچے کو گناہ کرتے دیکھا،اس لیے اگر ضرورت محسوس کریں تو دس سال سے پہلے ہی بستر الگ کردیں کیوں کہ آ ج کل فتنے کادورہے۔ آہ! سیّد الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم  کی کیا شان تھی۔ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  کی غلامی کے صدقہ میں اللہ تعالیٰ اولیاء اللہ کو بھی نبوت کے فیضان سے کچھ حصہ علم نفسیات کا عطا فرماتا ہے۔ اس لیے مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ  نے یہ مصرع لگایا کہ جیسے تم کو بڈھے گدھے کی جھڑی ہوئی دم سے نفرت ہوتی ہے ایسے ہی ان حسینوں کے بڑھاپے میں تم کو ان سے نفرت ہوجائے گی۔ لہٰذا ایسے بگڑنے والوں پر جن کی شکل بگڑنے والی ہے، خدا کے لیے ان پر اپنی زندگی کو مت بگاڑو، بگڑنے والے پر بگڑنا ڈبل بگڑنا ہے اور ایک دن ایسا آئے گا کہ جب آنکھ بند ہوگی تو زمین پر جتنے دل بہلانے والے سامان ہیں جن سے ہم خدا کو چھوڑ کر دل لگا رہے ہیں اس وقت پتا چلے گا کہ ہم نے دل کو کس سے بہلایا تھا۔
موت دنیاکی تمام لذتوں کو ختم کردیتی  ہے
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک بادشاہ تھا جو پانچ دریاؤں سے اپنے قلعہ کے اندر پانی لیتا تھا مگر قلعہ کے اندر کوئی کنواں نہیں کھودا۔ ایک دانش مند وزیر نے کہا کہ قلعہ کے اندر کنواں کھدوالیں چاہے کھارا پانی نکلے، جان بچانے کے لیے تو کافی ہوگا۔ مگر بادشاہ نے  بزبانِ حال کہا کہ  ؎
 آج   تو  عیش  سے  گزرتی  ہے
عاقبت    کی    خبر    خدا   جانے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 انسان کےہر عمل کا مقصد حصولِ سکون ہے 7 1
3 گناہوں سے لذّت حاصل کرنے والے کی مثال 9 1
4 گناہ کے تقاضوں کا علاج 10 1
5 اہل اللہ کی صحبتوں سے گناہ چھوڑنا آسان ہوجاتا ہے 10 1
6 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےپیارے امتی کون ہیں؟ 11 1
7 انسان کی عبادت فرشتوں سے افضل کیوں ہے؟ 12 1
9 نظر بازی آنکھوں کا زنا ہے 13 1
10 استحضارِ حق کے لیے ایک مفید مراقبہ 14 1
11 بدنظری حلال نعمتوں کی لذت بھی خراب کردیتی ہے 15 1
12 نفس کی قید سے رہائی کا طریقہ 16 1
13 علم نبوت کتابوں سے اور نورِ نبوت صحبتِ اہل اللہ سے حاصل ہوتا ہے 16 1
14 دین کس سے سیکھنا چاہیے؟ 17 1
15 اہل اﷲ کی صحبت سے سلوک آسان ہوجاتا ہے 18 1
16 ذاکر ذکر کی برکت سے مذکور تک پہنچ جاتا ہے 19 1
17 سکونِ قلب صرف رضائے حق میں ہے 20 1
18 انبیاء علیہم السلام سب سے بڑے ماہرین نفسیات ہیں 21 1
19 موت دنیاکی تمام لذتوں کو ختم کردیتی ہے 21 1
20 اصل حیات وہ ہے جو اپنی موت کو یاد رکھے 23 1
21 ذکر اللہ کی دو اقسام 24 1
22 داڑھی مونچھ کے شرعی احکام 25 1
23 مردوں کے لیے ٹخنہ چھپانا حرام ہے 28 1
24 والدین سے حسن سلوک کے لیے اللہ تعالیٰ کا حکم 29 1
25 امّت کی پریشانی کے اسباب 29 1
26 شوقِ جہاد میں مولانا شاہ اسماعیل شہیدرحمۃ اللہ علیہ کے مجاہدات 12 1
27 پیش لفظ 6 1
Flag Counter