Deobandi Books

سکون قلب کی بے مثال نعمت

ہم نوٹ :

14 - 34
ہے اور اسے دیکھ دیکھ کر رال ٹپکا رہے ہیں، ایسے وقت میں اُس کے چہرے کو دیکھو تو اُس پر لعنت برستی محسوس ہوگی۔ ایک شخص عورتوں سے نظربازی کرکے آیا تو سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھ کر فرمایا مَابَالُ اَقْوَامٍ یَتَرَشَّحُ مِنْ اَعْیُنِہِمُ الزِّنَا، کیا حال ہے ایسی قوم کا جن کی آنکھوں سے زِنا ٹپکتا ہے۔
اور بخاری شریف کی حدیث ہے زِنَا الْعَیْنِ النَّظَرُ آنکھوں کا زِنا ہے نظربازی، وَزِنَا اللِّسَانِ الْمَنْطِقُ4؎حسین لڑکوں اور نامحرموں سے گفتگو کرنا، نامحرم عورتوں سے بے پردہ ضرورت سے زیادہ باتیں کرنا یہ کانوں کا زِنا ہے، البتہ ضرورت کی بات کرسکتے ہیں جیسے ہوائی جہاز پر سفر کرنا ہے، اس کے لیے ٹکٹ خریدنا مجبوری ہے اور ٹکٹ دینے کے لیے لڑکی بیٹھی ہے تو یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے لیکن اب اُس سے ضرورت سے زیادہ بات کرنا کہ آپا آپ نے ایم ایس سی کہاں سے کیا تھا؟ کس کالج میں پڑھا تھا؟ تو بلاضرورت سوالات کرکے مزہ لینا یہ حرام ہے۔
استحضارِ حق کے لیے ایک مفید مراقبہ
اس وقت یہ دھیان کرو کہ میری نظر پر اللہ کی نظر ہے۔ اگر یہ تصور قائم ہوجائے جس کا  حضرت حاجی امداد اللہ صاحب  رحمۃ اللہ علیہ مراقبہ کراتے تھے کہ اَلَمۡ یَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللہَ یَرٰی5؎  کیا اللہ ہم کو دیکھ نہیں رہا ہے، کیا انسان نہیں جانتا ہے کہ اللہ اُس کو دیکھ رہا ہے۔ اس مراقبہ کا نام حاجی صاحب نے مراقبۂ اَلَمۡ یَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللہَ یَرٰی رکھا تھا ، یہ تین منٹ روز کا مراقبہ ہے، جیسے گھڑی کو چابی تھوڑی دیر دی جاتی ہے لیکن وہ چلتی چوبیس گھنٹہ ہے، آپ تھوڑی دیر اس کا مراقبہ کرلیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے دیکھ رہا ہے تو راستہ چلتے بھی ان شاء اللہ یہ خیال قائم رہے گا۔ اگر اچانک نظرِ اوّل پڑبھی جائے گی تو فوراً ہٹالے گا کیوں کہ جانتا ہے      ؎
میری نظر   پہ   اُن  کی  نظر   پاسباں   رہے
افسوس اس احساس سے کیوں بے خبر تھے ہم
_____________________________________________
4؎  صحیح  البخاری:978/2،(6652)،  باب ’’وحرام علی قریۃ اھلکناھا‘‘المکتبۃ المظہریۃ  العلق:14
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 انسان کےہر عمل کا مقصد حصولِ سکون ہے 7 1
3 گناہوں سے لذّت حاصل کرنے والے کی مثال 9 1
4 گناہ کے تقاضوں کا علاج 10 1
5 اہل اللہ کی صحبتوں سے گناہ چھوڑنا آسان ہوجاتا ہے 10 1
6 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےپیارے امتی کون ہیں؟ 11 1
7 انسان کی عبادت فرشتوں سے افضل کیوں ہے؟ 12 1
9 نظر بازی آنکھوں کا زنا ہے 13 1
10 استحضارِ حق کے لیے ایک مفید مراقبہ 14 1
11 بدنظری حلال نعمتوں کی لذت بھی خراب کردیتی ہے 15 1
12 نفس کی قید سے رہائی کا طریقہ 16 1
13 علم نبوت کتابوں سے اور نورِ نبوت صحبتِ اہل اللہ سے حاصل ہوتا ہے 16 1
14 دین کس سے سیکھنا چاہیے؟ 17 1
15 اہل اﷲ کی صحبت سے سلوک آسان ہوجاتا ہے 18 1
16 ذاکر ذکر کی برکت سے مذکور تک پہنچ جاتا ہے 19 1
17 سکونِ قلب صرف رضائے حق میں ہے 20 1
18 انبیاء علیہم السلام سب سے بڑے ماہرین نفسیات ہیں 21 1
19 موت دنیاکی تمام لذتوں کو ختم کردیتی ہے 21 1
20 اصل حیات وہ ہے جو اپنی موت کو یاد رکھے 23 1
21 ذکر اللہ کی دو اقسام 24 1
22 داڑھی مونچھ کے شرعی احکام 25 1
23 مردوں کے لیے ٹخنہ چھپانا حرام ہے 28 1
24 والدین سے حسن سلوک کے لیے اللہ تعالیٰ کا حکم 29 1
25 امّت کی پریشانی کے اسباب 29 1
26 شوقِ جہاد میں مولانا شاہ اسماعیل شہیدرحمۃ اللہ علیہ کے مجاہدات 12 1
27 پیش لفظ 6 1
Flag Counter