سکون قلب کی بے مثال نعمت |
ہم نوٹ : |
|
کے پاس پیٹرول ہے یا نہیں۔ لیکن اگر کسی ملاوٹ والے پیٹرول پمپ یعنی جعلی پیر کے پاس چلے گئے تو وہاں آپ کا ایمان ہی ختم ہوجائے گا۔ لہٰذا سچے متبع شریعت اور سنت کے پابند اہل اللہ کو دیکھو جنہوں نے بزرگوں کی غلامی کی ہے اور ان کے صحبت یافتہ ہیں اُن سے دین سیکھو۔ اہل اﷲ کی صحبت سے سلوک آسان ہوجاتا ہے اہل اﷲکی صحبت پر ایک شعر یاد آیا پہلے وہ پڑھتا ہوں ؎ مجھے سہل ہوگئیں منزلیں کہ ہوا کے رُخ بھی بدل گئے ترا ہاتھ ہاتھ میں آ گیا تو چراغ راہ کے جل گئے مولانا رشیداحمدگنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ، حضرت حاجی امداد اﷲ صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے فرماتے ہیں کہ حضرت! میرا دل چاہتا ہے کہ میں آپ سے بیعت ہوجاؤں مگر مجھ سے تہجد کے وقت اُٹھا نہیں جاتا، اگر آپ میری یہ شرط قبول کرتے ہیں کہ میں تہجد نہیں پڑھوں گا تو میں آپ سے مرید ہوجاؤں گا۔ تو حاجی صاحب نے فرمایا کہ تم مرید ہوکر شرط لگاتے ہو تو پیر کو بھی ایک شرط لگانے کا اختیار ہے۔ کہا کہ آپ کی کیا شرط ہے؟ فرمایا تھوڑا سا اللہ اللہ کرلینا، کچھ ذکر بتاؤں گا، اُن کا نام لینے کی برکت سے خود ہی اُڑ جاؤ گے، دل اُڑ کر خود ہی اللہ سے چپک جائے گا۔ اللہ خالق مقناطیس ہے، جو مقناطیس پیدا کرسکتا ہے اُس خالق کے نام میں کتنے مقناطیس ہوں گے۔ اتنی بڑی دنیا کے گولے پر جس پر ہم آپ بیٹھے ہیں دنیا کے اس گولے پر پہاڑ بھی قائم ہیں اورسمندر کا پانی بھی لدا ہوا ہے، ریل گاڑی بھی چل رہی ہے، اس گولے کے اوپر ہم بھی چل رہے ہیں، جو لوگ اس وقت زمین کے نیچے والے حصہ کی طرف ہیں ان کا سر نیچے اور پیر اوپر ہیں ، اگر ہم آپ معمولی سی چیز مثلاً ایک قلم کو دیکھیں جس کا وزن بھی تھوڑا سا ہے لیکن یہ اوپر سے چھوڑنے سے نیچے گر جاتا ہے لیکن دنیا کیوں نہیں گرتی، یہ کیوں فضا میں معلّق ہے؟یہ نظامِ شمسی و قمری غرض فلکیات و ارضیات کا سارا نظام اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانی ہے۔ اللہ کے اس مقناطیسی نظام کو دیکھو کہ کس طرح سے وہ سارے عالَم کو سنبھالے ہوئے ہیں تو جو اُن کا نام لے گا کیا وہ اُن کا نہیں بنے گا؟