Deobandi Books

سکون قلب کی بے مثال نعمت

ہم نوٹ :

20 - 34
سکونِ قلب صرف رضائے حق میں ہے
تو دوستو! میں عرض کرتا ہوں کہ جو اللہ تعالیٰ کو خوش رکھے گا  اور ان کو خوش رکھنا آسان کب ہوگا؟ جب ان کو خوش رکھنے والوں یعنی اللہ والوں کی صحبت میں رہے گا۔بغیر ٹریننگ اور تربیت کے ایک امرتی نہیں بنا سکتے ہو، لاکھ کتابیں پڑھ لو کہ امرتی ایسے بنتی ہے مگر جب امرتی بنانے بیٹھوگے تو چڑیا بناؤگے۔ تو جن لوگوں نے حرام خوشیوں سے توبہ کرلی،واللہ! منبر سے قسم کھاکر کہتا ہوں کہ اُن کے قلب میں اللہ نے  خوشی کا جو عالَم عطا فرمایا ہے، اُس عالَم کے عالَم کو میں بیان نہیں کرسکتا کیوں کہ اُس بندہ نے اللہ کی ناخوشی کی راہوں سے اپنے نفس میں حرام خوشیوں کی درآمد سے توبہ کرلی کہ اے خدا! جن خوشیوں سے آپ ناخوش ہوتے ہیں ہم ایسی خوشیوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔ شیطان کتنا ہی کہے کہ اس حسین کو دیکھ کر بہت مزہ آئے گا، اس کی ناک پتلی  ہے، چہرہ کتابی ہے، ہونٹ لال  ہیں، مگر اُس وقت میرا ایک شعر پڑھ لو      ؎
ہم  ایسی  لذتوں کو قابلِ  لعنت  سمجھتے   ہیں
جن سے ربّ میرااے دوستو! ناراض ہوتا ہے
جس نے اللہ کو ناراض کرکے، اُن کو ناخوش کرکے اپنے دل میں حرام خوشی درآمد کی اُس کے دل کا عالَم کیا ہوتا ہے، اُس کے چہرہ کو دیکھو، جتنے لوگ ٹیڈیوں کے پیچھے پھررہے ہیں آج اُن کی نیندحرام ہے، اُن کے چہرے بتارہے ہیں کہ بالکل بدحواس ہیں، کسی فاختہ کے پیچھے بےساختہ پھررہے ہیں اور حواس باختہ ہیں۔ اس پر مجھے اپنا شعر پڑھنا پڑتا ہے      ؎
ہتھوڑے دل  پہ  ہیں مغزِ دماغ  میں کھونٹے
بتاؤ  عشق  مجازی  کے  مزے   کیا  لوٹے
مولانا رومی  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں کہ جس کی کالی زلفوں پر پاگل ہورہے ہیں، جو تمہاری عقل اُڑائے جارہی ہے، وہی حسینہ جب ستر سال کی بڈھی ہوجائے گی تو  تم کو اس کی زلف بڈھے گدھے کی دُم معلوم ہوگی۔ مولانا نے بڈھے گدھے سے تشبیہ دی ہے، جوان گدھے سے تشبیہ نہیں دی کیوں کہ بعض منچلے ایسے ہیں کہ کہتے ہیں کہ جوانی جس کسی کی ہو بھلی  معلوم ہوتی ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 انسان کےہر عمل کا مقصد حصولِ سکون ہے 7 1
3 گناہوں سے لذّت حاصل کرنے والے کی مثال 9 1
4 گناہ کے تقاضوں کا علاج 10 1
5 اہل اللہ کی صحبتوں سے گناہ چھوڑنا آسان ہوجاتا ہے 10 1
6 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےپیارے امتی کون ہیں؟ 11 1
7 انسان کی عبادت فرشتوں سے افضل کیوں ہے؟ 12 1
9 نظر بازی آنکھوں کا زنا ہے 13 1
10 استحضارِ حق کے لیے ایک مفید مراقبہ 14 1
11 بدنظری حلال نعمتوں کی لذت بھی خراب کردیتی ہے 15 1
12 نفس کی قید سے رہائی کا طریقہ 16 1
13 علم نبوت کتابوں سے اور نورِ نبوت صحبتِ اہل اللہ سے حاصل ہوتا ہے 16 1
14 دین کس سے سیکھنا چاہیے؟ 17 1
15 اہل اﷲ کی صحبت سے سلوک آسان ہوجاتا ہے 18 1
16 ذاکر ذکر کی برکت سے مذکور تک پہنچ جاتا ہے 19 1
17 سکونِ قلب صرف رضائے حق میں ہے 20 1
18 انبیاء علیہم السلام سب سے بڑے ماہرین نفسیات ہیں 21 1
19 موت دنیاکی تمام لذتوں کو ختم کردیتی ہے 21 1
20 اصل حیات وہ ہے جو اپنی موت کو یاد رکھے 23 1
21 ذکر اللہ کی دو اقسام 24 1
22 داڑھی مونچھ کے شرعی احکام 25 1
23 مردوں کے لیے ٹخنہ چھپانا حرام ہے 28 1
24 والدین سے حسن سلوک کے لیے اللہ تعالیٰ کا حکم 29 1
25 امّت کی پریشانی کے اسباب 29 1
26 شوقِ جہاد میں مولانا شاہ اسماعیل شہیدرحمۃ اللہ علیہ کے مجاہدات 12 1
27 پیش لفظ 6 1
Flag Counter