Deobandi Books

طلوع آفتاب امید

ہم نوٹ :

9 - 34
مَا مِنْ عَبْدٍ مُّؤْمِنٍ یَّخْرُجُ مِنْ عَیْنِہٖ دُمُوْعٌ وَلَوْ کَانَ مِثْلَ رَاْسِ الذُّبَابِ مِنْ خَشْیَۃِ اللہِ اِلَّا حَرَّمَہُ اللہُ عَلَی النَّارِ3؎
مُلّا علی قاری محدثِ عظیم فرماتے ہیں کہ بعض حدیثوں میں لفظ دمع آیا ہے یعنی ایک آنسو اور بعض حدیثوں میں دموع آیا ہے یعنی بہت سے آنسو تو کم سے کم تین آنسو تو رو ہی لیں۔ 
یہ بات محدثین نے اس حدیث کی شرح میں لکھی ہے کہ اگر کوئی تین قطرے آنسو  بہالے تو گویا کہ بہت رویا ہے کیوں کہ عربی میں جمع تین سے شروع ہوتا ہے۔ ایک کو واحد، دو کو اثنین اور تین کو ثلٰثۃ کہتے ہیں اور ثلٰثۃ سے جمع شروع ہوجاتا ہے۔ اگر کوئی سخت دل تین قطرہ آنسو بھی نہیں نکال سکتا تو اس کے لیے بھی رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے نااُمیدی کا راستہ نہیں رکھا، اس کو بھی اُمید دلائی کہ اگر تمہیں رونا نہیں آئے، دل سخت ہے تو تم رونے والوں کی شکل ہی بنالو: 
اِبْکُوْا فَاِنْ لَّمْ تَبْکُوْا فَتَبَاکَوْا4؎
یہ ابنِ ماجہ شریف کی روایت ہے۔بعض لوگ فَتَبَاکَوْا کو فَتَبَاکُوْا پڑھتے ہیں، تَبَاکُوْا بروزن تمباکو نہیں ہے،صحیح لفظ تَبَاکَوْا ہے۔
اصل میں یہ بابِ تفاعل سے تَقَابَلُوْاکے وزن پر تَبَاکَیُوْا تھا، لیکن مُعلل ہو کر تَبَاکَوْا ہوگیا تو جس کو رونا نہ آئے وہ رونے والوں کی شکل ہی بنالے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جب حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم رونے والوں کی شکل بنانے والوں کو رونے والوں میں داخل فرمارہے ہیں تو جو اللہ والوں کی شکل بنالے گا اُمید رکھو کہ اللہ تعالیٰ اسے اللہ والوں   میں شامل کرلے گا۔
داڑھی رکھنے میں دیر نہ کریں
 اسی لیے میں بار بار کہتا ہوں کہ داڑھی رکھنا بہت ضروری ہے، داڑھی رکھنے سے
_____________________________________________
3؎  سنن ابن ماجہ:446/2(4197)،باب الحزن والبکاء، المکتبۃ الرحمانیۃسنن ابن ماجہ:2/ 446(4196) باب الحزن والبکاء، المکتبۃ الرحمانیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے 7 1
3 گناہوں سے معافی مانگنے کا طریقہ 7 1
4 داڑھی رکھنے میں دیر نہ کریں 9 1
5 عالمگیر بادشاہ کا ایک قصہ 12 1
6 داڑھی والے اپنی داڑھی کی لاج رکھیں 14 1
7 اﷲ کی رحمت سب گناہوں کو دھو ڈالتی ہے 14 1
8 شہوت کی آگ نورِ خدا ہی سے بجھتی ہے 15 1
9 ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچادیتا ہے 16 1
10 عشقِ مجازی کے ساتھ عشقِ الٰہی کا حصول محال ہے 16 1
11 دِلوں کے قفل کی کنجی اﷲ کا ذکر ہے 17 1
12 غیر اﷲ سے دوری اﷲ تعالیٰ کی حضوری کا سبب ہے 18 1
13 توبہ کے دریا میں نہانے کے بعد انسان پاک ہو جاتا ہے 18 1
14 اولیاء اﷲ کس طرح بنتے ہیں؟ 19 1
15 حضرت بھیکا شاہ کے جذب کا واقعہ 20 1
16 لوگوں کی تعداد سے مرعوب نہیں ہو نا چاہیے 22 1
17 قیامت کے دن ہماری قیمت کیسے لگے گی؟ 23 1
18 حیاتِ تقویٰ سے ہی بہارِ حیات ملتی ہے 24 1
19 اﷲ کی نا فرمانیوں والے اعمال سے بچنا فرض ہے 25 1
20 وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ حصولِ نسبت کا نسخہ ہے 26 1
21 تقاضائے گناہ کو دبانے سے خوشبوئے محبتِ الٰہیہ پیدا ہو تی ہے 27 1
22 گلشنِ دل میں بہار کب آتی ہے؟ 28 1
Flag Counter