گناہ سے دور رہیں کیوں کہ اسبابِ گناہ سے قریب رہنے والے جیسا احمق گدھا انسان شاید ہی کوئی ہوگا۔ پیٹرول پمپ پر انگریزی میں لکھا ہوتا ہے No Smoking Please اور عربی میں لکھتے ہیں ممنوع التدخین یعنی سگریٹ پینا منع ہے کیوں کہ جلتی ہوئی سگریٹ سے پیٹرول میں آگ لگ سکتی ہے۔ عشق اور حسن میں بھی وہی تعلق ہے جو پیٹرول اور آگ میں ہے۔ لہٰذا آپ جہاں بھی ہوں خبردار! نظر اُٹھاکر مت دیکھو، ان حسینوں سے دور رہو۔ تِلۡکَ حُدُوۡدُ اللہِ فَلَا تَقۡرَبُوۡہَا7؎
ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچادیتا ہے
اسی طریقے سے اللہ کے ذکر میں اثر ہے کہ اس کی برکت سے شہوت کی آگ اللہ تعالیٰ ٹھنڈی کردیتے ہیں، اپنے سے چپکا لیتے ہیں۔ ذکر ذاکر کو مذکور سے چپکاتا ہے، جیسے خط میں جب گوند لگ جاتی ہے تو اس کو پھاڑ کر الگ نہیں کرسکتے، تو جو بندے اللہ سے ذکراللہ کے ذریعے اپنے قلب و جان کو چپکارہے ہیں ان شاء اللہ تعالیٰ ساری دنیا کے شیطان ایک بال کے برابر ان کو اللہ تعالیٰ سے الگ نہیں کرسکتے۔ اصغر گونڈوی رحمۃ اللہ علیہ کا شعر ہے ؎
توڑ ڈالے مہ و خورشید ہزاروں ہم نے
تم ایک حسین کا نام لیتے ہو حالاں کہ اللہ والوں کی شان تو یہ ہے کہ؎
توڑ ڈالے مہ و خورشید ہزاروں ہم نے
ایک اکیلے اﷲ کے لیے ہم نے سورج و چاند جیسی ہزاروں شکلوں کو نظرانداز کردیا ؎
توڑ ڈالے مہ و خورشید ہزاروں ہم نے
تب کہیں جا کے دِکھایا رُخِ زیبا تو نے
عشقِ مجازی کے ساتھ عشقِ الٰہی کا حصول محال ہے
آپ چاہتے ہیں کہ ان ہگنے موتنے والی لاشوں سے عشق لڑالیں اور اللہ بھی مل
_____________________________________________
7؎ البقرۃ: 187