Deobandi Books

طلوع آفتاب امید

ہم نوٹ :

26 - 34
سے ارادہ کرلیں کہ ہم اللہ کا غضب لانے والی تمام نافرمانیوں پر لات مارتے ہیں، حرام لذتوں پر لعنت بھیجتے ہیں     ؎
ہم  ایسی  لذتوں  کو   قابلِ   لعنت   سمجھتے    ہیں
کہ جن سے ربّ میرا اے دوستو ناراض ہوتا  ہے
سوچئے کہ جس لذت سے آسمان والا اللہ ناراض ہورہا ہے تو زمین والوں پر فرض ہے کہ اس گناہ کو چھوڑ دیں۔ گناہ چھوڑنے میں ہم کو غم نہیں ہوگا، نفس دُشمن کو غم ہوگا، ہم تو روح ہیں یعنی روح سے ہمارا وجود ہے ، نفس تو ہمارا آپ کا دُشمن ہے اور پھر اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں ایسی خوشی عطا فرمائیں گے جس کا نام حلاوتِ ایمانی ہے۔ اللہ آپ کے دل میں اپنے نام کی لذتِ غیرفانی رکھ دے گا۔
ہماری نفسانیت ہمارے ارادوں کو پاش پاش کرتی ہے، اس لیے وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ میں ہم اﷲ سے استعانت طلب کرتے ہیں اور مدد کی بھیک مانگتے ہیں، اِیَّاکَ نَعۡبُدُ میں عزمِ وفائے بندگی ہے، ارادۂ وفائے بندگی ہے اور وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ 10؎ میں اعترافِ شکست ہے     ؎
تیری  ہزار    برتری    تیری    ہزار     رفعتیں
میری ہر ایک شکست میں میرے ہر ایک قصور میں
وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ میں اللہ کی عظمت کے جلوے ہیں کہ ہم خود سے آپ کا راستہ طے نہیں کرسکتے، اس لیے ہم آپ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔
وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ حصولِ نسبت کا نسخہ ہے
حضرت ڈاکٹر عبد الحی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ اگر کچھ نہ پڑھو یہی پڑھتے رہو تو بھی اللہ کا راستہ طے ہوجائے گا ان شاء اﷲ۔ اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ کثرت سے پڑھتے رہو، ان شاء اللہ تعالیٰ! ہمارے ارادۂ وفائے بندگی میں، اللہ تعالیٰ کی عطائے وفائے بندگی نصیب ہوجائے گی۔ جب ان کی عطا ہوجائے گی، ان کی توفیق ہمارے شاملِ حال ہوجائے
_____________________________________________
10؎   الفاتحۃ:4
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے 7 1
3 گناہوں سے معافی مانگنے کا طریقہ 7 1
4 داڑھی رکھنے میں دیر نہ کریں 9 1
5 عالمگیر بادشاہ کا ایک قصہ 12 1
6 داڑھی والے اپنی داڑھی کی لاج رکھیں 14 1
7 اﷲ کی رحمت سب گناہوں کو دھو ڈالتی ہے 14 1
8 شہوت کی آگ نورِ خدا ہی سے بجھتی ہے 15 1
9 ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچادیتا ہے 16 1
10 عشقِ مجازی کے ساتھ عشقِ الٰہی کا حصول محال ہے 16 1
11 دِلوں کے قفل کی کنجی اﷲ کا ذکر ہے 17 1
12 غیر اﷲ سے دوری اﷲ تعالیٰ کی حضوری کا سبب ہے 18 1
13 توبہ کے دریا میں نہانے کے بعد انسان پاک ہو جاتا ہے 18 1
14 اولیاء اﷲ کس طرح بنتے ہیں؟ 19 1
15 حضرت بھیکا شاہ کے جذب کا واقعہ 20 1
16 لوگوں کی تعداد سے مرعوب نہیں ہو نا چاہیے 22 1
17 قیامت کے دن ہماری قیمت کیسے لگے گی؟ 23 1
18 حیاتِ تقویٰ سے ہی بہارِ حیات ملتی ہے 24 1
19 اﷲ کی نا فرمانیوں والے اعمال سے بچنا فرض ہے 25 1
20 وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ حصولِ نسبت کا نسخہ ہے 26 1
21 تقاضائے گناہ کو دبانے سے خوشبوئے محبتِ الٰہیہ پیدا ہو تی ہے 27 1
22 گلشنِ دل میں بہار کب آتی ہے؟ 28 1
Flag Counter