Deobandi Books

طلوع آفتاب امید

ہم نوٹ :

10 - 34
انسان بہت سے گناہوں سے بچ جاتا ہے، داڑھی رکھ کر اسے گناہ کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔ ایک صاحب نے کہا کہ میں اسی لیے داڑھی نہیں رکھتا تاکہ مزید کچھ دنوں تک بے شرمی کے کام کرلوں کیوں کہ داڑھی رکھ لوں گا تو شرم آئے گی اور میں چاہتا ہوں کہ ابھی شرم ذرا دور رہے، لہٰذا میں ابھی کچھ دن تک گناہ کی گڑبڑ زندگی گزارنا چاہتا ہوں اور شرم کو دور رکھنا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ موت کس وقت آئے گی؟ قبرستان میں جاکر دیکھو کہ دس سال، پندرہ سال، بیس سال کے کیسے کیسے جوان لیٹے ہیں۔ میرا طبیہ کالج کا ساتھی الٰہ آباد میں پڑھتا تھا۔ اٹھارہ سال کی عمر میں اس کا انتقال ہوگیا۔ ہم لوگ روزانہ اکٹھے پڑھنے جاتے تھے، ساتھ آنا جانا تھا، لیکن ایک ہفتے کی بیماری میں وہ ختم ہوگیا۔ میں گرمیوں کی چھٹی میں وطن چلا گیا تھا جب واپس آیا تو اس کے گھر گیا، دیکھا کہ اس کی بڈھی ماں رو رہی تھی، میں نے پوچھا کہ میرا دوست کہاں ہے؟ اس نے کہا کہ جاؤ! قبرستان میں تلاش کرو۔ اس سے میرے دل کو چوٹ لگی اور وہی چوٹ سبب بن گئی میری بیعت کا۔ میں نے جلدی سے شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت کی کہ زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں    ؎
نہ   جانے    بلالے    پیا   کس  گھڑی
تو  رہ  جائے  تکتی  کھڑی  کی  کھڑی
اس لیے کہتا ہوں کہ داڑھی رکھنے میں دیر نہ کریں،معلوم نہیں کب بلاوا آجائے۔اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ
 تُبْعَثُوْنَ کَمَا تَمُوْتُوْنَ 5؎
 جس حالت میں موت آئے گی آدمی اسی حالت میں اُٹھایا جائے گا۔ اگر بے داڑھی کے موت آئی تو اسی حالت میں اُٹھایا جائے گا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی مبارک میں بے داڑھی والوں کی شکل دیکھ کر نفرت کا اظہار فرمایا ہے تو سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کی اُمید رکھنے والو! میں یہی کہتا ہوں کہ نبی کو ناراض مت کرو، اپنے دل کو ناراض کرلو، بیوی کو ناراض کرلو، مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناراض نہ کرو۔ یہ گال آپ کے پاس چند 
_____________________________________________
5؎    مرقاۃ المفاتیح:375/7،کتاب الجھاد،دارالکتب العلمیۃ، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے 7 1
3 گناہوں سے معافی مانگنے کا طریقہ 7 1
4 داڑھی رکھنے میں دیر نہ کریں 9 1
5 عالمگیر بادشاہ کا ایک قصہ 12 1
6 داڑھی والے اپنی داڑھی کی لاج رکھیں 14 1
7 اﷲ کی رحمت سب گناہوں کو دھو ڈالتی ہے 14 1
8 شہوت کی آگ نورِ خدا ہی سے بجھتی ہے 15 1
9 ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچادیتا ہے 16 1
10 عشقِ مجازی کے ساتھ عشقِ الٰہی کا حصول محال ہے 16 1
11 دِلوں کے قفل کی کنجی اﷲ کا ذکر ہے 17 1
12 غیر اﷲ سے دوری اﷲ تعالیٰ کی حضوری کا سبب ہے 18 1
13 توبہ کے دریا میں نہانے کے بعد انسان پاک ہو جاتا ہے 18 1
14 اولیاء اﷲ کس طرح بنتے ہیں؟ 19 1
15 حضرت بھیکا شاہ کے جذب کا واقعہ 20 1
16 لوگوں کی تعداد سے مرعوب نہیں ہو نا چاہیے 22 1
17 قیامت کے دن ہماری قیمت کیسے لگے گی؟ 23 1
18 حیاتِ تقویٰ سے ہی بہارِ حیات ملتی ہے 24 1
19 اﷲ کی نا فرمانیوں والے اعمال سے بچنا فرض ہے 25 1
20 وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ حصولِ نسبت کا نسخہ ہے 26 1
21 تقاضائے گناہ کو دبانے سے خوشبوئے محبتِ الٰہیہ پیدا ہو تی ہے 27 1
22 گلشنِ دل میں بہار کب آتی ہے؟ 28 1
Flag Counter