Deobandi Books

طلوع آفتاب امید

ہم نوٹ :

18 - 34
غیر اﷲ سے دوری اﷲ تعالیٰ کی حضوری کا سبب ہے
جو جتنا اسبابِ گناہ سے دور رہتا ہے، جتنا غیراللہ سے دور رہتا ہے اسے اتنا ہی اﷲ کا قرب ملتا ہے غیر اللہ سے دوری اللہ تعالیٰ کی حضو ری کا بہترین سبب ہے۔ اس سے بڑھ کر کوئی سبب نہیں، اگر یہ سبب نہ ہوتا تو کلمہ میں لاالٰہ پہلے نہ ہوتا، ورنہ یہ ہوتا کہ سب دل میں غیر اﷲ رکھیں اور زبان سے الا اللہ کہتے رہیں، لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ پہلے یہ حکم ہے کہ     ؎
نکالو یاد حسینوں کی دل سے اے مجذوبؔ
خدا  کا  گھر  پئے  عشقِ   بتاں  نہیں  ہوتا
پہلے بت پرستی چھوڑیں، لا الٰہ سے ظاہری بتوں کو بھی چھوڑیں جو مندروں میں بت ہیں اور باطنی بتوں کو بھی نکالیں جو حسینوں کی محبت دل میں گھسی ہوئی ہے، ان شاء اللہ تعالیٰ اسی سے کام بن جائے گا۔
تو ماضی کا تو انتظام ہوگیا یعنی اگر شیطان ماضی کا گناہ یاد دلاکر مایوس کرے تو آپ ان دو مثالوں سے شیطان کو بھگادیں گے، ان شاء اللہ ۔ نمبر ایک بارود والی مثال، نمبر دو کراچی کے سمندر کی مثال۔ 
توبہ کے دریا میں نہانے کے بعد انسان پاک ہو جاتا ہے
اب آگے چلیے! موجودہ حالت میں شیطان کہتا ہے کہ ہر وقت گناہ کے چکر میں پڑے ہو، ہر وقت تم کو گناہ کے وسوسے اور تقاضے ہورہے ہیں، خبردار! خانقاہ مت جانا، تم اس قابل نہیں ہو، خانقاہ تو وہ جائے جس کے دل میں وسوسہ بھی نہ آئے، لاحول ولا قوۃ الا باللہ! یہ تو بالکل ایسی مثال ہوگئی کہ مولانا  جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک ناپاک جس پر غسل فرض تھا وہ دریا کے کنارے کھڑا تھا اور کہتا تھا کہ اے دریا! تیرے اندر تو وہ آئے جس کو ناپاک ہونے کا وسوسہ بھی نہ آئے، میں تو ناپاک ہوں کہیں تجھ کو بھی گندا  نہ کردوں، تو دریا نے کہا کہ بے وقوف! اگر تو دور کھڑا یہی کہے گا کہ دریا میں تو وہ جائے جس کو ناپاک ہونے کا وسوسہ بھی نہ آئے تو ساری زندگی ناپاک رہے گا۔ ارے وسوسوں کو چھوڑ، میرے اندر کود پڑ،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے 7 1
3 گناہوں سے معافی مانگنے کا طریقہ 7 1
4 داڑھی رکھنے میں دیر نہ کریں 9 1
5 عالمگیر بادشاہ کا ایک قصہ 12 1
6 داڑھی والے اپنی داڑھی کی لاج رکھیں 14 1
7 اﷲ کی رحمت سب گناہوں کو دھو ڈالتی ہے 14 1
8 شہوت کی آگ نورِ خدا ہی سے بجھتی ہے 15 1
9 ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچادیتا ہے 16 1
10 عشقِ مجازی کے ساتھ عشقِ الٰہی کا حصول محال ہے 16 1
11 دِلوں کے قفل کی کنجی اﷲ کا ذکر ہے 17 1
12 غیر اﷲ سے دوری اﷲ تعالیٰ کی حضوری کا سبب ہے 18 1
13 توبہ کے دریا میں نہانے کے بعد انسان پاک ہو جاتا ہے 18 1
14 اولیاء اﷲ کس طرح بنتے ہیں؟ 19 1
15 حضرت بھیکا شاہ کے جذب کا واقعہ 20 1
16 لوگوں کی تعداد سے مرعوب نہیں ہو نا چاہیے 22 1
17 قیامت کے دن ہماری قیمت کیسے لگے گی؟ 23 1
18 حیاتِ تقویٰ سے ہی بہارِ حیات ملتی ہے 24 1
19 اﷲ کی نا فرمانیوں والے اعمال سے بچنا فرض ہے 25 1
20 وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ حصولِ نسبت کا نسخہ ہے 26 1
21 تقاضائے گناہ کو دبانے سے خوشبوئے محبتِ الٰہیہ پیدا ہو تی ہے 27 1
22 گلشنِ دل میں بہار کب آتی ہے؟ 28 1
Flag Counter