Deobandi Books

طلوع آفتاب امید

ہم نوٹ :

14 - 34
داڑھی والے اپنی داڑھی کی لاج رکھیں
اس سے وہ لوگ ہوشیار ہوجائیں جو بڑی بڑی داڑھیاں رکھ کر بدنظری کرتے ہیں اور گناہ کا ارتکاب کرتے ہیں۔ خدا کے لیے اللہ والوں کی عظمتوں کو نقصان نہ پہنچائیں ورنہ ان پر ایک مقدمہ اس بات کا بھی چلے گا۔ حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ آہ! ایک بہروپیہ دنیادار نے اللہ والوں کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک ہزار اشرفی کو نظرانداز کردیا، آج ہم لوگ اللہ والے بنتے ہیں مگر رات دن دنیا کی لالچ میں، امیروں کے دروازے دروازے قربانی کی کھال کے لیے داڑھی کے بال نُچوا رہے ہیں۔اسی گلشن اقبال نمبر ایک کا واقعہ ہے کہ ایک کھال پر دو مدرسے کے لوگوں میں لڑائی شروع ہوگئی اور انہوں نے ایک دوسرے کی داڑھی کے بال نوچ لیے۔ خدا ان کو ہدایت عطا فرمائے۔ چندہ مانگنے سے، دروازے دروازے پھرنے سے اتنا نقصان پہنچا ہے کہ آج کوئی امیر اپنے بچوں کو حافظِ قرآن بنانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ دین کا کام چاہے تھوڑا ہو مگر خدا کی عظمت کے ساتھ ہو تو آج دین چمک جائے، مگر حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے مواعظ، ان کے رسالے، ان کے ملفوظات پڑھنے سے یہ عقل آتی ہے، یہ ہمت بھی اللہ والوں کی جوتیاں اُٹھانے سے پیدا ہوتی ہے۔
اﷲ کی رحمت سب گناہوں کو دھو ڈالتی ہے
تو یہ بات چل رہی تھی کہ شیطان ہم کو تین طرف سے مارتا ہے، پہلے گناہ یاد دِلاتا ہے تاکہ یہ اللہ سے جڑے ہی نہیں نااُمید ہوجائے۔ اس کا جواب تو آپ لوگوں نے سن لیا کہ تھوڑا سا بارود پہاڑوں کو اُڑا دیتا ہے تو اللہ کی رحمت کا تھوڑا سا حصہ بھی ہمارے لیے کافی ہے۔ اب دوسرا جواب سنیے! حضرت ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ کراچی میں ایک کروڑ انسان رہتے ہیں، سب کا پیشاب پاخانہ سمندر میں گرتا ہے،  سمندر کی ایک لہر سب کو بہا کر لے جاتی ہے اور سمندر پھر بھی ناپاک نہیں ہوتا، پاک رہتا ہے بلکہ جو اس سے ناپاکی دور کرنا چاہے اسے بھی پاک کرتا ہے۔ تو ڈاکٹر عبد الحی صاحب فرماتے تھے کہ جب اﷲ کی ایک 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے 7 1
3 گناہوں سے معافی مانگنے کا طریقہ 7 1
4 داڑھی رکھنے میں دیر نہ کریں 9 1
5 عالمگیر بادشاہ کا ایک قصہ 12 1
6 داڑھی والے اپنی داڑھی کی لاج رکھیں 14 1
7 اﷲ کی رحمت سب گناہوں کو دھو ڈالتی ہے 14 1
8 شہوت کی آگ نورِ خدا ہی سے بجھتی ہے 15 1
9 ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچادیتا ہے 16 1
10 عشقِ مجازی کے ساتھ عشقِ الٰہی کا حصول محال ہے 16 1
11 دِلوں کے قفل کی کنجی اﷲ کا ذکر ہے 17 1
12 غیر اﷲ سے دوری اﷲ تعالیٰ کی حضوری کا سبب ہے 18 1
13 توبہ کے دریا میں نہانے کے بعد انسان پاک ہو جاتا ہے 18 1
14 اولیاء اﷲ کس طرح بنتے ہیں؟ 19 1
15 حضرت بھیکا شاہ کے جذب کا واقعہ 20 1
16 لوگوں کی تعداد سے مرعوب نہیں ہو نا چاہیے 22 1
17 قیامت کے دن ہماری قیمت کیسے لگے گی؟ 23 1
18 حیاتِ تقویٰ سے ہی بہارِ حیات ملتی ہے 24 1
19 اﷲ کی نا فرمانیوں والے اعمال سے بچنا فرض ہے 25 1
20 وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ حصولِ نسبت کا نسخہ ہے 26 1
21 تقاضائے گناہ کو دبانے سے خوشبوئے محبتِ الٰہیہ پیدا ہو تی ہے 27 1
22 گلشنِ دل میں بہار کب آتی ہے؟ 28 1
Flag Counter