Deobandi Books

طلوع آفتاب امید

ہم نوٹ :

8 - 34
یاد کرنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں لہٰذا توبہ کرنے کے بعد اب گناہوں کو یاد کرنا سخت نادانی ہے۔ بس دو رکعات صلوٰۃِ توبہ پڑھ کر اللہ سے استغفار کرلیا اور چاہے تو روزانہ دو  رکعات صلوٰۃِ توبہ پڑھ لے، عشاء کے فرض اور دو سنت پڑھ کر وتر سے پہلے دو رکعات صلوٰۃِ توبہ اور صلوٰۃِ حاجت کی نیت سے پڑھ لیں، صلوٰۃِ توبہ کی نیت سے تو ساری زندگی کے گناہوں سے معافی مانگ لی اور حاجت کی نیت سے اللہ سے اپنی تمام جائز حاجتیں مانگ لیں، اللہ سے اللہ پاک کی محبت بھی مانگ لی، اصلاحِ نفس کی توفیق بھی مانگ لی اور  گناہ چھوڑنے کی توفیق بھی مانگ لی، اس سے بڑی حاجت کیا ہے کہ بندہ خود کو سنوارنے کے لیے، اللہ پاک کو راضی کرنے کے لیے رو رو کر کہتا ہے کہ اے خدا! مجھے گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائیے، مجھے زہر کھانے سے بچا، اپنے غضب اور قہر اور ناراضگی کے اعمال سے ہم کو سخت عدم مناسبت، شدید کراہت، نفرت اور تکوینی حفاظت مقدر فرما۔
اسی طرح خدا تعالیٰ سے اپنی جسمانی تندرستی، صحت اور مشکلات کے خاتمے کی دعا بھی کرلیجیے۔ صلوٰۃِ حاجت کے بعد ایک دعا پڑھنا سنت ہے، بعض لوگوں کو یہ دعا یاد نہیں ہے، میرا ایک رسالہ ’’پیارے نبی کی پیاری سنتیں‘‘ ہے، اس میں بھی یہ دعا موجود ہے:
 لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ  ، سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَلۡحَمۡدُ لِلہِ  رَبِّ الۡعَالَمِیۡنَ  اَسْاَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَّالسَّلَا مَۃَ مِنْ کُلِّ اِثْمٍ لَا تَدَعْ لِیْ ذَنْبًا اِلَّاغَفَرْتَہٗ وَلَا ہَمًّا اِلَّافَرَّجْتَہٗ وَلَاحَاجَۃً ہِیَ لَکَ رِضًا اِلَّا قَضَیْتَہَا یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَاس کا پڑھنا سنت ہے۔ علامہ شامی نے ترمذی شریف کی روایت نقل کی ہے کہ اگر صلوٰۃِ حاجت پڑھنے کے بعد یہ دعا نہیں پڑھی تو صلوٰۃِ حاجت نامکمل ہوگی یعنی  مکمل فائدہ نہیں ہوگا، لہٰذا اگر آپ اپنی حاجت کو اللہ پاک سے لینا چاہتے ہیں تو مکمل صلوٰۃ الحاجت پڑھیں یعنی دو رکعات نمازِ حاجت ضرور پڑھا کریں اور دعا مانگتے وقت اور استغفار کرتے وقت چہرے پر ندامت کے آثار ہونے چاہئیں۔ حدیثِ پاک ہے:
_____________________________________________
2؎  جامع الترمذی:108/1،باب ماجاءفی صلٰوۃ الحاجۃ،ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے 7 1
3 گناہوں سے معافی مانگنے کا طریقہ 7 1
4 داڑھی رکھنے میں دیر نہ کریں 9 1
5 عالمگیر بادشاہ کا ایک قصہ 12 1
6 داڑھی والے اپنی داڑھی کی لاج رکھیں 14 1
7 اﷲ کی رحمت سب گناہوں کو دھو ڈالتی ہے 14 1
8 شہوت کی آگ نورِ خدا ہی سے بجھتی ہے 15 1
9 ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچادیتا ہے 16 1
10 عشقِ مجازی کے ساتھ عشقِ الٰہی کا حصول محال ہے 16 1
11 دِلوں کے قفل کی کنجی اﷲ کا ذکر ہے 17 1
12 غیر اﷲ سے دوری اﷲ تعالیٰ کی حضوری کا سبب ہے 18 1
13 توبہ کے دریا میں نہانے کے بعد انسان پاک ہو جاتا ہے 18 1
14 اولیاء اﷲ کس طرح بنتے ہیں؟ 19 1
15 حضرت بھیکا شاہ کے جذب کا واقعہ 20 1
16 لوگوں کی تعداد سے مرعوب نہیں ہو نا چاہیے 22 1
17 قیامت کے دن ہماری قیمت کیسے لگے گی؟ 23 1
18 حیاتِ تقویٰ سے ہی بہارِ حیات ملتی ہے 24 1
19 اﷲ کی نا فرمانیوں والے اعمال سے بچنا فرض ہے 25 1
20 وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ حصولِ نسبت کا نسخہ ہے 26 1
21 تقاضائے گناہ کو دبانے سے خوشبوئے محبتِ الٰہیہ پیدا ہو تی ہے 27 1
22 گلشنِ دل میں بہار کب آتی ہے؟ 28 1
Flag Counter