Deobandi Books

ایمان اور عمل صالح کا ربط

ہم نوٹ :

8 - 26
میں کیوں داڑھی منڈار ہا ہوں یا کاٹ رہا ہوں، داڑھی  منڈانا بھی حرام ہے اور ایک مٹھی سے کم کاٹنا بھی حرام ہے، پھر کتنی داڑھی رکھنا جائز اور واجب ہے؟ ایک مٹھی کے برابرسامنے سے، ایک مٹھی کے برابرسیدھے ہاتھ سے اور ایک مٹھی کے برابربائیں ہاتھ سے۔ جب داڑھی ایک مٹھی سے بڑھ جائے تو بے شک آپ زائد داڑھی کاٹ  دیں۔ 
حضرت عبداللہ ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما ہمیشہ ایک مٹھی سے زائد داڑھی کاٹ دیا کرتے تھے، اور شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ بڑے پیر صاحب فرماتے ہیں کہ سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ایک مٹھی سے زائد داڑھی کاٹ دیا کرتے تھے۔ پلاٹنگ کے لیے تحریر کی ضرورت نہیں ہوتی، اگر افسرِ اعلیٰ ایک پتھر لگادے تو اس کا بھی اعتبار کیا جاتا ہے تو ہمارے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہماری صورت و سیرت کے افسرِ اعلیٰ ہیں۔ انہوں نے یہ پلاٹنگ کردی کہ ایک مٹھی کے بعد داڑھی کاٹ سکتے ہو۔ اور ریش بچہ یعنی داڑھی کا بچہ کاٹنا بھی حرام ہے، یہ ہمیشہ بچہ ہی رہتا ہے چاہے آپ ستّر سال کے ہوجائیں یہ بچہ ہی رہے گا، اسی لیے اس کا نام ریش بچہ ہے یعنی داڑھی کا بچہ۔
اگر یہ ریش بچہ منہ میں گُھستا ہے تو تیل لگا کر نیچے کر دو، اگر آپ کا چھوٹا سا بچہ نادانی سے آپ کے منہ میں انگلی گُھسائے تو آپ اس کی انگلی نہیں کاٹیں گے ، اسے سمجھائیں گے کہ بیٹا باپ کے منہ میں انگلی نہیں ڈالتے۔ تو جو داڑھی منڈانے یا کاٹنے کا گناہ کرتا ہے تو یہ صورت اس کے دل میں بھی کھٹکتی ہے کہ یااللہ! ہمارے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے تو داڑھی رکھی تھی اور ہم یہ کیا کر رہے ہیں کہ آپ کی شکل کے خلاف جارہے ہیں۔
اہلِ باطل سے حق پر استقامت کا سبق 
سکھ جو باطل مذہب والا ہے وہ اپنے گرونانک پر جان دیتاہے، داڑھی رکھتا ہے، پگڑی باندھتا ہے، کافر تو اپنے پیشواؤں پر جان دے رہا ہے اور کہیں بھی جائے چاہے ریل میں اکیلا بیٹھا ہو اور ہزاروں آدمی سب داڑھی منڈے ہوں مگر کسی سکھ کو آپ نہیں دیکھیں گے کہ وہ احساسِ کمتری میں مبتلا ہو اور کہے کہ بھئی! کیا کریں مجبوری ہے سب کے سب ہی داڑھی منڈے ہیں۔ انڈیا کے بعض شہروں میں سکھوں کے ایک دو ہی گھر ہیں مگر وہاں بھی وہ داڑھی اور پگڑی کے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بالطف حیات کے حصول کا طریقہ 6 1
3 از رُوئے حدیثِ پاک گناہ کی دو علامات 7 1
4 داڑھی کتنی بڑی رکھنی چاہیے؟ 7 1
6 اہلِ باطل سے حق پر استقامت کا سبق 8 1
7 اکثریت سے متأثر نہ ہونا مؤمن کی شان ہے 9 1
8 بدنظری کے حرام ہونے کی دل نشیں توجیہ 10 1
9 بدنظری سے چین ملنا ناممکن ہے 10 1
10 عورتیں بھی ولی اللہ ہوسکتی ہیں 11 1
11 ٹی وی بیچنے کا شرعی مسئلہ 11 1
12 آیت مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا … الخ کی ایک علمی شرح 12 1
15 خانقاہوں میں جانے کا مقصد کیا ہے؟ 14 1
16 نعمت برائے شکر اور منعم برائے ذکر ہے 15 1
17 عملِ صالح پر بالطف حیات کا وعدہ 16 1
18 بدنظری کے خلاف جہاد کارِ تجدید ہے 16 1
19 حفاظتِ نظر تقویٰ کی سرحدوں کی حفاظت ہے 17 1
20 اللہ کے عشاق کی نقل سے اللہ کی محبت بڑھتی ہے 18 1
21 چاٹگام کے نام کی ایک دلچسپ شرح 19 1
22 اولیاء اللہ باعتبارِ روح عرشِ اعظم سے رابطہ رکھتے ہیں 19 1
23 پہلے مرشد کے بعد دوسرے مرشد کی ضرورت 20 1
24 اللہ کی محبت کے بغیر علم کی لذت نہیں مل سکتی 21 1
25 ولایت کے دو اجزا 23 1
26 مال خرچ کرنے کے بہترین مصارف 24 1
27 اعمالِ صالحہ کے مدارج ایمان کے مدارج پر موقوف ہیں 12 12
29 معصیت اور عملِ صالح میں تضاد ہے 13 12
Flag Counter