Deobandi Books

ایمان اور عمل صالح کا ربط

ہم نوٹ :

10 - 26
بدنظری کے حرام ہونے کی دل نشیں توجیہ
اس لیے اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ بدنظری کو حرام فرمادیا کہ کہیں میرے بندے کسی مشکل میں نہ پڑجائیں اور  اُن کی نظر کسی ایسی شکل پر نہ پڑجائے کہ اُس ڈیزائن کو ریزائن دینا مشکل ہو جائے اور ان کے دل کا قبلہ بدل جائے، نماز میں میرے سامنے کھڑے ہیں مگر دل میں اُسی حسین کی یاد آرہی ہے۔ اور نظر ڈالنا عمل ہے، فعل ہے، کام ہے۔ تو کام نہ کرو آرام سے رہو۔ کیوں بھئی! جب اللہ تعالیٰ ہمیں آرام دے رہے ہیں تو آرام سے کیوں نہیں رہتے؟ اپنے دل کو بے چین کرنا بھی حرام ہے۔ 
بتاؤ! کسی مسلمان کو تکلیف دینا حرام ہے یا نہیں؟ اور یہ نظر مارنے والے کا دل بھی مسلمان ہے یا نہیں؟ تو بدنظری کرنے والا اپنے دل کو تکلیف دے رہا ہے یا نہیں؟ یہ کتنی بڑی بات بتا رہا ہوں کہ مسلمان کو تکلیف دینا حرام ہے، اور جو کسی حسین کو یا حسینہ کو دیکھتا ہے وہ اپنے دل میں تکلیف محسوس کرتا ہے کہ کاش !میری بیوی اس طرح کی ہوتی۔ 
بدنظری سے چین ملنا      ناممکن ہے
شیطان سڑکوں والی کے لیے آنکھوں پرمسمریزم کرتا ہے اور اپنی بیوی کو کمتر دِکھاتا ہے۔ اس لیے حلال کی چٹنی روٹی کو حرام کی بریانی سے بہتر سمجھو، حلال حلا ل ہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ اُس سے راضی ہے اور حرام حرام ہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ ناراض ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی والا عمل کر کے اللہ کے بندے کا دل گندا ہوگا، اِس کا دل ہر وقت پراگندہ اور افگندہ رہے گا۔ اس لیے بتا رہا ہوں کہ جو سانس اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں گزرتی ہے مؤمن کی اس سانس سے بڑھ کر کوئی منحوس اور بُری گھڑی نہیں ہے جس گھڑ ی میں یہ اللہ تعالیٰ کو ناراض کر کے حرام لذت امپورٹ کرتا ہے، یہ مؤمن کی سب سے بُری گھڑی ہے اور اس وقت اس کے چہرے کو دیکھ لو، ایسا لگے گا جیسے جھاڑو پِھر رہی ہے۔
بخاری شریف کی حدیث ہے کہ نظربازی آنکھوں کا زِنا ہے، سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں پر لعنت کرے جو دوسروں کی بہو، بیٹیوں اور اَمرد لڑکوں کو دیکھتے ہیں،یہ لعنت ہر ایک پر ہے خواہ وہ دیکھے یا دِکھائے یعنی حرام نظر ڈالے یا خود پر حرام نظر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بالطف حیات کے حصول کا طریقہ 6 1
3 از رُوئے حدیثِ پاک گناہ کی دو علامات 7 1
4 داڑھی کتنی بڑی رکھنی چاہیے؟ 7 1
6 اہلِ باطل سے حق پر استقامت کا سبق 8 1
7 اکثریت سے متأثر نہ ہونا مؤمن کی شان ہے 9 1
8 بدنظری کے حرام ہونے کی دل نشیں توجیہ 10 1
9 بدنظری سے چین ملنا ناممکن ہے 10 1
10 عورتیں بھی ولی اللہ ہوسکتی ہیں 11 1
11 ٹی وی بیچنے کا شرعی مسئلہ 11 1
12 آیت مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا … الخ کی ایک علمی شرح 12 1
15 خانقاہوں میں جانے کا مقصد کیا ہے؟ 14 1
16 نعمت برائے شکر اور منعم برائے ذکر ہے 15 1
17 عملِ صالح پر بالطف حیات کا وعدہ 16 1
18 بدنظری کے خلاف جہاد کارِ تجدید ہے 16 1
19 حفاظتِ نظر تقویٰ کی سرحدوں کی حفاظت ہے 17 1
20 اللہ کے عشاق کی نقل سے اللہ کی محبت بڑھتی ہے 18 1
21 چاٹگام کے نام کی ایک دلچسپ شرح 19 1
22 اولیاء اللہ باعتبارِ روح عرشِ اعظم سے رابطہ رکھتے ہیں 19 1
23 پہلے مرشد کے بعد دوسرے مرشد کی ضرورت 20 1
24 اللہ کی محبت کے بغیر علم کی لذت نہیں مل سکتی 21 1
25 ولایت کے دو اجزا 23 1
26 مال خرچ کرنے کے بہترین مصارف 24 1
27 اعمالِ صالحہ کے مدارج ایمان کے مدارج پر موقوف ہیں 12 12
29 معصیت اور عملِ صالح میں تضاد ہے 13 12
Flag Counter