Deobandi Books

ایمان اور عمل صالح کا ربط

ہم نوٹ :

20 - 26
عام کبوتر مت سمجھنا۔ بس اس کے قدموں سے لپٹ جانا، جب وہ حرم پہنچے گا تو تم بھی اس کے قدموں سے لپٹے رہنے کی برکت سے حرم پہنچ جاؤ گی۔ تو اولیاء اللہ بھی کبوترِ حرم ہوتے ہیں اگرچہ عجم میں ہوں مگر باعتبارِ قلب اور روح کے وہ کبوترِ حرم ہوتے ہیں، جسم اُن کا فرش پر ہوگا مگر اپنے قلب و جاں سے وہ عرشِ اعظم پر رہتے ہیں اور صاحبِ عرشِ اعظم سے رابطہ رکھتے ہیں اگرچہ اُن کا جسم یہیں آپ کے ساتھ ہوگا۔ اب کوئی کہے کہ اپنا جسم اُڑا کے دِکھاؤ، اگر اُن کے جسم اُڑ جاتے تو آپ کاجسم دنیا ہی میں دھرا رہتا۔
پہلے مرشد کے بعد دوسرے مرشد کی ضرورت
جو ڈول دوسری ڈولوں کو نکالنے کے لیے  کنویں میں ڈالی جاتی ہے وہ  کنویں ہی میں رکھی جاتی ہے تاکہ دوسری گِری ہوئی ڈولوں کو اپنے کڑوں میں پھنسا پھنسا کر نکالے، اگر وہ ڈول  کنویں سے ہٹادی جائے تو دوسری گِری ہوئی ڈولوں کو نکال نہیں سکتی، اِسی لیے اللہ والے آپ کے پاس رہتے ہیں،چناں چہ جب مرشد کا انتقال ہوجائے تو فوراً دوسرا شیخ تلاش کرنا چاہیے، یہ تصور بالکل غلط ہے کہ پہلے شیخ قبر سے فیض جاری کرتے رہیں گے۔ اور جو شخص ایک مرشد کے انتقال کے بعد دوسرا مُرشد کرتا ہے تو:
اُولٰٓئِکَ یُؤْتَوْنَ اَجْرَھُمْ مَّرَّتَیْنِ بِمَا صَبَرُوْا4 ؎
اللہ اُن کو ڈبل اجر دے گاکیوں کہ انہوں نے صبر کیا اور مجاہدہ کرکے دوسرے مرشد سے تعلق قائم کیا۔ آپ بتائیے کہ کوئی جہاز اُڑنے والا ہو کہ معلوم ہوا کہ اِس پر کوئی پائلٹ نہیں ہے تو مسافر اس پر سے اُتر کر بھاگیں گے یا نہیں؟ کیوں کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ پائلٹ نہیں ہے اگرچہ بڑے بڑے سائنس دان کہہ رہے ہیں کہ صاحب آپ کیوں ڈرتے ہیں؟ جہاز کا پائلٹ قبرستان سے توجہ ڈال رہا ہے، جہاز کو فیضانِ باطنی سے قبرستان سے اُڑا رہا ہے۔ آپ کہیں گے کہ ہم ایسے فیضانِ باطنی کو نہیں مانتے، فیضانِ با طنی والے کا ظاہری جسم بھی ہونا چاہیے۔  لہٰذا جب اللہ تعالیٰ شیخِ اوّل کو بُلالے تو دوسرا شیخ تلاش کرو۔ اس کا ثبوت کُوۡنُوۡا مَعَ  الصّٰدِقِیۡنَ کی آیت سے ملتا 
_____________________________________________
4؎   القصص:54
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بالطف حیات کے حصول کا طریقہ 6 1
3 از رُوئے حدیثِ پاک گناہ کی دو علامات 7 1
4 داڑھی کتنی بڑی رکھنی چاہیے؟ 7 1
6 اہلِ باطل سے حق پر استقامت کا سبق 8 1
7 اکثریت سے متأثر نہ ہونا مؤمن کی شان ہے 9 1
8 بدنظری کے حرام ہونے کی دل نشیں توجیہ 10 1
9 بدنظری سے چین ملنا ناممکن ہے 10 1
10 عورتیں بھی ولی اللہ ہوسکتی ہیں 11 1
11 ٹی وی بیچنے کا شرعی مسئلہ 11 1
12 آیت مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا … الخ کی ایک علمی شرح 12 1
15 خانقاہوں میں جانے کا مقصد کیا ہے؟ 14 1
16 نعمت برائے شکر اور منعم برائے ذکر ہے 15 1
17 عملِ صالح پر بالطف حیات کا وعدہ 16 1
18 بدنظری کے خلاف جہاد کارِ تجدید ہے 16 1
19 حفاظتِ نظر تقویٰ کی سرحدوں کی حفاظت ہے 17 1
20 اللہ کے عشاق کی نقل سے اللہ کی محبت بڑھتی ہے 18 1
21 چاٹگام کے نام کی ایک دلچسپ شرح 19 1
22 اولیاء اللہ باعتبارِ روح عرشِ اعظم سے رابطہ رکھتے ہیں 19 1
23 پہلے مرشد کے بعد دوسرے مرشد کی ضرورت 20 1
24 اللہ کی محبت کے بغیر علم کی لذت نہیں مل سکتی 21 1
25 ولایت کے دو اجزا 23 1
26 مال خرچ کرنے کے بہترین مصارف 24 1
27 اعمالِ صالحہ کے مدارج ایمان کے مدارج پر موقوف ہیں 12 12
29 معصیت اور عملِ صالح میں تضاد ہے 13 12
Flag Counter