Deobandi Books

ایمان اور عمل صالح کا ربط

ہم نوٹ :

16 - 26
عملِ صالح پر بالطف حیات کا وعدہ
اﷲ تعالیٰ آگے فرما رہے ہیں فَلَنُحْیِیَنَّہٗ یہ جزا ہے، پہلے شرط بیان کی کہ جو     عملِ صالح کرے گااور غیر صالح عمل سے اپنے کو بچائے گا اور زخمِ حسرت کھائے گا، خونِ آرزو پیے گا، شکستِ آرزو سے شکستِ دل اختیار کرے گا میں اُس کے ٹوٹے ہوئے دل میں بالطف حیات دینے کی ضمانت لیتا ہوں۔ فَلَنُحْیِیَنَّہٗ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً ہم ضرور بالضرور اُس کو بالطف زندگی دیں گے۔ عربی گرامر والے جانتے ہیں کہ یہاں لام تاکید بانونِ تاکید ثقیلہ ہے     جو انتہائی تاکید کے لیے آتا ہے یعنی ہم اُس کو ضرور بالضرور بالطف زندگی دیں گے۔ تفسیر بیان القرآن میں یہ حکیم الامت کا ترجمہ ہے۔
تو اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کے اس اندازِ بیان پر فِدا ہوجاؤ کہ کس اندازِ بیان سے اللہ تعالیٰ نے ہماری بالطف حیات کی کفالت و ضمانت قبول فرمائی ہے کہ اگر تم نیک عمل کرو گے اور بُرے عمل نہ کروگے، غیر صالح عمل نہ کروگے تب میں تمہاری بالطف حیات کا ذمہ لیتا ہوں ورنہ حلال و حرام کیسے جمع ہو جائیں کہ تم حرام لذت بھی اینٹھتے رہو اور ہم تم کو حلال لذت بھی دے دیں، میرے غضب کے راستے سے میری نعمت مانگتے ہو، حماقت کی کوئی حد ہے لہٰذا پہلے گناہ چھوڑو، پہلے نافرمانی چھوڑو، پہلے نہاؤ، پاک صاف ہوجاؤ پھر عود کا عطر لگاؤ، ورنہ گندگیوں میں، پسینوں میں اور بدبودار ماحول میں عود کی خوشبو کا احساس بھی نہ ہوگا۔ 
تو اے غیر شریفانہ حرکت کرنے والو اور اے نادانو! تم نافرمانی میں کہاں لطف لے رہے ہو جبکہ خالقِ حیات کا قرآنِ پاک میں اعلان ہے کہ بالطف حیات تو عملِ صالح میں ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون سچا ہوسکتا ہے اور تیرا نفس جھوٹا ہے جو تجھے بارہا گناہوں کی خندق میں گِرا چکا ہے اور حرام مزے کے لیے تجھے ذلیل و خوار کرکے تیری زندگی کو تلخ اور بدمزہ کرچکا ہے۔
بدنظری کے خلاف جہاد کارِ تجدید ہے
تو دوستو! یہ عرض کررہا ہوں کہ واللہ! اگر زندگی کا مزہ لینا چاہتے ہو تو یہ مزہ ناف کے نیچے نہیں ہے، گٹر لائنوں میں، اللہ کے غضب اور قہر کے اعمال میں نہیں ہے، بعض لوگ اس بدنظری کو معمولی گناہ سمجھتے ہیں، یہ بے وقوف لوگ ہیں، ان کی عقل میں نور نہیں ہے کیوں کہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بالطف حیات کے حصول کا طریقہ 6 1
3 از رُوئے حدیثِ پاک گناہ کی دو علامات 7 1
4 داڑھی کتنی بڑی رکھنی چاہیے؟ 7 1
6 اہلِ باطل سے حق پر استقامت کا سبق 8 1
7 اکثریت سے متأثر نہ ہونا مؤمن کی شان ہے 9 1
8 بدنظری کے حرام ہونے کی دل نشیں توجیہ 10 1
9 بدنظری سے چین ملنا ناممکن ہے 10 1
10 عورتیں بھی ولی اللہ ہوسکتی ہیں 11 1
11 ٹی وی بیچنے کا شرعی مسئلہ 11 1
12 آیت مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا … الخ کی ایک علمی شرح 12 1
15 خانقاہوں میں جانے کا مقصد کیا ہے؟ 14 1
16 نعمت برائے شکر اور منعم برائے ذکر ہے 15 1
17 عملِ صالح پر بالطف حیات کا وعدہ 16 1
18 بدنظری کے خلاف جہاد کارِ تجدید ہے 16 1
19 حفاظتِ نظر تقویٰ کی سرحدوں کی حفاظت ہے 17 1
20 اللہ کے عشاق کی نقل سے اللہ کی محبت بڑھتی ہے 18 1
21 چاٹگام کے نام کی ایک دلچسپ شرح 19 1
22 اولیاء اللہ باعتبارِ روح عرشِ اعظم سے رابطہ رکھتے ہیں 19 1
23 پہلے مرشد کے بعد دوسرے مرشد کی ضرورت 20 1
24 اللہ کی محبت کے بغیر علم کی لذت نہیں مل سکتی 21 1
25 ولایت کے دو اجزا 23 1
26 مال خرچ کرنے کے بہترین مصارف 24 1
27 اعمالِ صالحہ کے مدارج ایمان کے مدارج پر موقوف ہیں 12 12
29 معصیت اور عملِ صالح میں تضاد ہے 13 12
Flag Counter