Deobandi Books

ایمان اور عمل صالح کا ربط

ہم نوٹ :

11 - 26
ڈلوائے۔ تو لعنتی چہرے پر نور کا مشاہدہ ہوگا؟ تواللہ تعالیٰ نے شرط لگائی ہے کہ اے احمقو اور گدھو! میری نافرمانی میں اور حرام لذت کے ڈھونڈنے میں اپنی زندگی کو تلخیٔ حرام سے وابستہ کرنے والو! اور زندگی کو مصیبت زدہ کرنے والو! تم میرے اس فرمان کے نازل کرنے کے باوجود اِس آیت کو کیوں بھول جاتے ہوکہ بالطف زندگی میرے ہاتھ میں ہے، مجھ کو خوش کرو، زمین اس آسمان والے کے تابع ہے، زمین پر وہی چین سے رہے گا جو آسمان والے کو خوش رکھے گا۔ 
عورتیں بھی ولی اللہ ہوسکتی ہیں
تو میرے دوستو! یہ آیت مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا مِّنۡ ذَکَرٍ اَوۡ اُنۡثٰی جو بندہ بھی چاہے وہ مرد ہو یا عورت ہو، اللہ اکبر! اللہ تعالیٰ نے مردوں کو بھی نوازا اور عورتوں کو بھی نوازا، کسی عورت کو یہ شکایت نہیں ہو سکتی کہ اللہ تعالیٰ میرا نام قرآن شریف میں بہت کم لیتے ہیں، جہاں جہاں مردوں کا نام ہے وہاں وہاں تمہارا نام خودبخود ہے۔ 
لیکن یہاں تو صاف صاف فرما دیا کہ جو نیک عمل کرے مِنْ ذَکَرٍ اَوْ اُنْثٰی مرد ہو یا عورت ہو وَ ھُوَ مُؤْمِنٌ اور وہ مؤمن بھی ہو۔ اللہ اکبر! اللہ تعالیٰ نے دونوں کے لیے اپنی ولایت اور دوستی کا دروازہ کھول دیا جیسے مرد حسن بصری ہو سکتے ہیں تو عورتیں رابعہ بصریہ ہوسکتی ہیں، اگر مرد کو ولایت کا اعلیٰ مقام مل سکتا ہے تو عورتیں بھی ولی اللہ ہو سکتی ہیں مگرعملِ صالح کریں اور غیر صالح عمل سے توبہ کرلیں۔ وی سی آر، ویڈیو، ریڈیو کے گانے اور ٹیلی ویژن کی لعنتیں گھر سے نکال باہر کرو۔
ٹی وی بیچنے کا شرعی مسئلہ
ٹی وی پر یاد آیا کہ اگر ٹیلی ویژن بیچنا ہو، گھر سے نکالنا ہو تو دارالعلوم کراچی کے مفتی عبدالرؤف صاحب کا فتویٰ ہے کہ ٹی وی عیسائیوں کو بیچ دو، کسی مؤمن کو نہ بیچو تاکہ وہ گناہ میں مبتلا نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کی ہمت و توفیق دے دے کیوں کہ اس سے بچے ضایع ہورہے ہیں، ماں باپ، بیٹی اور بیٹے سب خرافات اور گندی فلمیں دیکھ رہے ہیں۔ کیا اس سے اخلاق خراب نہیں ہوں گے؟ حیا کا جنازہ نہیں نکلے گا؟ حیا باقی رہے گی؟ لہٰذا ٹیلی ویژن بیچو تو عیسائی جمعدار، بھنگی کے ہاتھ بیچو۔ ایک صاحب نے کہا کہ اُن کے پاس پیسے کم ہوتے ہیں، تو میاں اگر ایمان بچاناہے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بالطف حیات کے حصول کا طریقہ 6 1
3 از رُوئے حدیثِ پاک گناہ کی دو علامات 7 1
4 داڑھی کتنی بڑی رکھنی چاہیے؟ 7 1
6 اہلِ باطل سے حق پر استقامت کا سبق 8 1
7 اکثریت سے متأثر نہ ہونا مؤمن کی شان ہے 9 1
8 بدنظری کے حرام ہونے کی دل نشیں توجیہ 10 1
9 بدنظری سے چین ملنا ناممکن ہے 10 1
10 عورتیں بھی ولی اللہ ہوسکتی ہیں 11 1
11 ٹی وی بیچنے کا شرعی مسئلہ 11 1
12 آیت مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا … الخ کی ایک علمی شرح 12 1
15 خانقاہوں میں جانے کا مقصد کیا ہے؟ 14 1
16 نعمت برائے شکر اور منعم برائے ذکر ہے 15 1
17 عملِ صالح پر بالطف حیات کا وعدہ 16 1
18 بدنظری کے خلاف جہاد کارِ تجدید ہے 16 1
19 حفاظتِ نظر تقویٰ کی سرحدوں کی حفاظت ہے 17 1
20 اللہ کے عشاق کی نقل سے اللہ کی محبت بڑھتی ہے 18 1
21 چاٹگام کے نام کی ایک دلچسپ شرح 19 1
22 اولیاء اللہ باعتبارِ روح عرشِ اعظم سے رابطہ رکھتے ہیں 19 1
23 پہلے مرشد کے بعد دوسرے مرشد کی ضرورت 20 1
24 اللہ کی محبت کے بغیر علم کی لذت نہیں مل سکتی 21 1
25 ولایت کے دو اجزا 23 1
26 مال خرچ کرنے کے بہترین مصارف 24 1
27 اعمالِ صالحہ کے مدارج ایمان کے مدارج پر موقوف ہیں 12 12
29 معصیت اور عملِ صالح میں تضاد ہے 13 12
Flag Counter