Deobandi Books

طریق الی اللہ

ہم نوٹ :

6 - 34
طریق الی اﷲ
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی  اَمَّا بَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ اذۡکُرِ اسۡمَ رَبِّکَ وَ تَبَتَّلۡ  اِلَیۡہِ تَبۡتِیۡلًا ؕ
رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَ الۡمَغۡرِبِ لَاۤ  اِلٰہَ  اِلَّا ہُوَ فَاتَّخِذۡہُ  وَکِیۡلًا 
وَ اصۡبِرۡ عَلٰی مَا یَقُوۡلُوۡنَ وَ اہۡجُرۡہُمۡ ہَجۡرًا جَمِیۡلًاحضراتِ سامعین، طلبائےکرام ومہتمم صاحب دامت برکاتہم!حافظ صاحب کے خلوص و محبت اور بار بار تقاضے سے اس شدید گرمی میں باوجود بیماری کے اﷲ تعالیٰ نے مجھ کو یہاں آنے کی توفیق اور ہمت دی اور میں حق تعالیٰ کی اس رحمت کا شکر گزار ہوں کہ بارش ہوگئی جس سے گرمی میں اعتدال آگیا۔
میں نے جو آیات تلاوت کیں ان کی تفسیر سے پہلے طلبائے کرام کے لیے کچھ خصوصی نصیحتیں پیش کرتا ہوں۔ حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی  نوّر اﷲ مرقدہٗ ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر طلبائے کرام تین کام کرلیں، تو وہ بہت قابل عالم ہوں گے اور ان کی قابلیت اور استعداد کی میں ضمانت لیتا ہوں: نمبر۱۔ رات کو کتاب کامطالعہ کریں۔ قطب العالم مولانا گنگوہی رحمۃاﷲ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ بلا مطالعہ پڑھنا اور پڑھانا دونوں حرام ہیں۔اس بات کو میں اپنے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ سے بارہا سن چکا ہوں۔ میرے شیخ ایک واسطے سے بخاری شریف میں قطب العالم مولانا گنگوہی رحمۃاﷲ علیہ کے 
_____________________________________________
1؎     المزمل: 8۔10
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اﷲ کی اپنے شاگردوں سے محبت 7 1
4 اﷲ تعالیٰ سے مصافحہ کا طریقہ 8 1
5 طلبائے کرام میں علمی استعداد پیدا کرنے والے تین اعمال 10 1
6 علم میں برکت حاصل کرنے کا طریقہ 10 1
7 سایۂ عرش حاصل کرنے کا طریقہ 11 1
8 حسن کا شکر کیا ہے؟ 12 1
9 اﷲ پر فدا ہونے والا غیر فانی ہوجاتا ہے 12 1
10 جوانی بچانے والے کام 13 1
12 جوانی بچانے والا پہلا کام 14 10
13 حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا حفاظتِ نظر کا اہتمام 15 10
15 گھریلو ملازماؤں سے احتیاط کی تاکید 16 10
16 جوانی بچانے والا دوسرا کام 17 10
17 جوانی بچانے والا تیسرا کام 18 10
18 قرآنِ پاک سے مسائلِ سلوک پر استدلال 18 1
19 ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 18 1
20 تبتّل کا ثبوت 19 19
21 محبت سے ذکر کرنے کا ثبوت 19 19
22 ذکر اﷲ تَبَتُّل کا ذریعہ ہے 20 19
23 استغفار اور توبہ کے مفاہیم میں فرق 22 1
24 ذکرِ نفی و اثبات اور توکل کا ثبوت 23 1
25 اقوالِ مخالفین پر صبر اور ھجرانِ جمیل کی تفسیر 24 1
26 تہجد کا آسان طریقہ 25 1
28 وسیلہ کا مدلل ثبوت 26 1
30 سلوک کے آخری اسباق سید الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم کو ابتدا ہی میں کیوں دیے گئے؟ 26 1
Flag Counter