Deobandi Books

طریق الی اللہ

ہم نوٹ :

16 - 34
وَکَانَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ صَبِیْحًا  وَکَانَ اَبُوْ حَنِیْفَۃَ یُجْلِسُہٗ فِیْ دَرْسِہٖ خَلْفَ ظَھْرِہٖ مَخَافَۃَ خِیَانَۃِ الْعَیْنِ مَعَ   کَمَالِ تَقْوَاہُ 9 ؎
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے امام محمد رحمۃ اللہ علیہ کی و الدہ سے نکاح کیا تھا، امام محمد رحمۃ اللہ علیہ ان کے سوتیلے بیٹے بھی تھے لیکن پڑھائی کے زمانے میں ان کے حسن کی وجہ سے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ان کو اپنے پیچھے بٹھاتے تھے۔ میرے مرشد شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ جب امام محمد رحمۃ اﷲ علیہ کے خوب داڑھی آگئی اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے چراغ کی روشنی میں ان کی داڑھی ہلتے دیکھی تو فرمایا کہ اب سامنے بیٹھ جاؤ۔ 
حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ اپنے بھتیجے مولوی شبیر علی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ سے فرماتے تھے جو خانقاہ تھانہ بھون کےمہتمم تھے کہ میری تنہائیوں میں بے ریش لڑکوں کو مت بھیجاکرو۔ یہ ہے اﷲ والوں کا عمل! 
گھریلو ملازماؤں سے احتیاط کی تاکید
جنوبی افریقہ میں ایک صاحب نے کہا کہ ہمارے گھر کام کاج کرنے ایک جوان کالی ماسی آتی ہے، جب میرے بال بچے اپنے ماں باپ کے یہاں جاتے ہیں اور گھر خالی ہوتا ہے توجب تک وہ ماسی گھر میں کام کرتی ہے اتنی دیر تک میں باہر بیٹھا رہتا ہوں۔ میں نے ان سے کہاکہ یہ بھی جائز نہیں ہے، جب تک تمہارے بال بچے گھر نہ آجائیں ماسیوں سےکہہ دو کہ اتنے عرصہ تک تم ہمارے گھر نہیں آنا، جب میرے بال بچے آجائیں تب ٹیلی فون کرکے آنا، فلسفہ کا قاعدہ ہے کہ قدرت ضدین سے متعلق ہوتی ہے، یعنی اگر تمہیں ایک کام کرنے کی طاقت ہے تو اس کام کے نہ کرنے کی بھی طاقت ہو، اس کا نام قدرت ہے۔ لہٰذا جس طاقت سے تم باہر بیٹھے ہو وہی طاقت تم کو اندربھی لے جاسکتی ہے، جو طاقت تمہیں باہر بٹھا سکتی ہے وہی طاقت تمہیں اندربھی لے جاسکتی ہے، موٹر جتنا آگے جاسکتی ہے اتنا ہی پیچھے بھی جاسکتی ہے، کسی دن نفس غالب ہوگا تو باہر سے اندر پہنچا دے گا۔ اصل متقی وہ ہے جو شبۂ معصیت 
_____________________________________________
9؎   رد المحتار:525/9،فصل فی النظر والمس من کتاب الحظروالاباحۃ،دارعالم الکتب،ریاض
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اﷲ کی اپنے شاگردوں سے محبت 7 1
4 اﷲ تعالیٰ سے مصافحہ کا طریقہ 8 1
5 طلبائے کرام میں علمی استعداد پیدا کرنے والے تین اعمال 10 1
6 علم میں برکت حاصل کرنے کا طریقہ 10 1
7 سایۂ عرش حاصل کرنے کا طریقہ 11 1
8 حسن کا شکر کیا ہے؟ 12 1
9 اﷲ پر فدا ہونے والا غیر فانی ہوجاتا ہے 12 1
10 جوانی بچانے والے کام 13 1
12 جوانی بچانے والا پہلا کام 14 10
13 حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا حفاظتِ نظر کا اہتمام 15 10
15 گھریلو ملازماؤں سے احتیاط کی تاکید 16 10
16 جوانی بچانے والا دوسرا کام 17 10
17 جوانی بچانے والا تیسرا کام 18 10
18 قرآنِ پاک سے مسائلِ سلوک پر استدلال 18 1
19 ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 18 1
20 تبتّل کا ثبوت 19 19
21 محبت سے ذکر کرنے کا ثبوت 19 19
22 ذکر اﷲ تَبَتُّل کا ذریعہ ہے 20 19
23 استغفار اور توبہ کے مفاہیم میں فرق 22 1
24 ذکرِ نفی و اثبات اور توکل کا ثبوت 23 1
25 اقوالِ مخالفین پر صبر اور ھجرانِ جمیل کی تفسیر 24 1
26 تہجد کا آسان طریقہ 25 1
28 وسیلہ کا مدلل ثبوت 26 1
30 سلوک کے آخری اسباق سید الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم کو ابتدا ہی میں کیوں دیے گئے؟ 26 1
Flag Counter