Deobandi Books

طریق الی اللہ

ہم نوٹ :

14 - 34
کی روایت ہے،حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو حسین لڑکوں یا نامحرم عورتوں کو دیکھتا ہے اے خدا! اس پر لعنت فرما لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَ الْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ8؎ تو جس کی زندگی لعنتی ہوگی وہ ولی اﷲ کیسے ہو سکتا ہے اور عالِمِ ربّانی یعنی اﷲ والا عالِم کیسے بن سکتا ہے؟ اس لیے سب سے پہلی نصیحت یہ کرتا ہوں کہ جوانی میں کسی عورت کو خواہ کتنی ہی حسین ہو مت دیکھو، اگر اس کے فرسٹ فلور پر اچانک نظر پڑجائے تو ناف کے اوپر کے مال کی وجہ سے نیچے کے مال کے دھوکے میں مت آؤ کیوں کہ اوپر سے شیطان تم کو پش (Push)کرے گا،دھکا دے گا پھر تم ناف کے نیچے جو پیشاب، پاخانہ اور گندی ہوا کی گٹر لائنیں ہیں ان میں گھس جاؤ گے، جو لوگ نیچے کی طرف نظر رکھتے ہیں، نیچے کا مال ڈھونڈتے ہیں یہ نیچ قوم ہیں،یہ نیچے لوگ ہیں۔
نیچے پر ایک لطیفہ یاد آیا۔ مفتی محمود الحسن گنگوہی رحمۃ اﷲ علیہ سے ایک مناظرے میں ایک مخالف نے کہا کہ مفتی صاحب! میں نے آپ کو نیچا دِکھا دِیا۔ حضرت نے جواب دیا بے شک میں نے آپ کا نیچا دیکھ لیا، بس سارا مجمع ہنس پڑا۔ پھر اس مخالف نے کہا کہ آپ میں اور سور میں کیا فرق ہے؟ حضرت کا اسٹیج مخالف کے اسٹیج سے بیس فٹ کے فاصلے پر تھا، حضرت جواب میں کچھ نہیں بولے کہ ہم میں اور سور میں کیا فرق ہے، خاموشی سے اسٹیج سے نیچے اُترے اور اپنے ہاتھ سے اپنے اور مخالف کے اسٹیج کا فاصلہ ناپا جو بیس ہاتھ تھا اور پھر واپس آگئے، مجمع حیران ہورہا تھا کہ یہ کیسی پیمایش ہورہی ہے؟ جب اپنے اسٹیج پر آگئے تو فرمایا کہ مجھ میں اور سور میں بیس ہاتھ کا فرق ہے۔
جوانی بچانے والا پہلا کام 
تو یہ مضمون جو عرض کررہا ہوں کہ جوانی بچانے کے لیے تین اعمال ضروری ہیں۔ اگر میں طبیہ کالج سے طب نہ پڑھتا تو آج یہ راہ نمائی نہیں کرسکتا تھا، میں حکیم بھی ہوں، میں نے جوانی کو ضایع کرنے والے جوانوں کا معاینہ کیا ہے اور ان کے اسبابِ بربادی پر ریسرچ کی ہے کہ جوانی کس طرح برباد ہوتی ہے۔ اس لیے کہتا ہوں کہ زیادہ نہیں بس تین کام کرلو: 
_____________________________________________
8؎   کنزالعمال:338/7(19162)،فصل فی احکام الصلٰوۃ الخارجۃ،مؤسسۃ الرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اﷲ کی اپنے شاگردوں سے محبت 7 1
4 اﷲ تعالیٰ سے مصافحہ کا طریقہ 8 1
5 طلبائے کرام میں علمی استعداد پیدا کرنے والے تین اعمال 10 1
6 علم میں برکت حاصل کرنے کا طریقہ 10 1
7 سایۂ عرش حاصل کرنے کا طریقہ 11 1
8 حسن کا شکر کیا ہے؟ 12 1
9 اﷲ پر فدا ہونے والا غیر فانی ہوجاتا ہے 12 1
10 جوانی بچانے والے کام 13 1
12 جوانی بچانے والا پہلا کام 14 10
13 حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا حفاظتِ نظر کا اہتمام 15 10
15 گھریلو ملازماؤں سے احتیاط کی تاکید 16 10
16 جوانی بچانے والا دوسرا کام 17 10
17 جوانی بچانے والا تیسرا کام 18 10
18 قرآنِ پاک سے مسائلِ سلوک پر استدلال 18 1
19 ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 18 1
20 تبتّل کا ثبوت 19 19
21 محبت سے ذکر کرنے کا ثبوت 19 19
22 ذکر اﷲ تَبَتُّل کا ذریعہ ہے 20 19
23 استغفار اور توبہ کے مفاہیم میں فرق 22 1
24 ذکرِ نفی و اثبات اور توکل کا ثبوت 23 1
25 اقوالِ مخالفین پر صبر اور ھجرانِ جمیل کی تفسیر 24 1
26 تہجد کا آسان طریقہ 25 1
28 وسیلہ کا مدلل ثبوت 26 1
30 سلوک کے آخری اسباق سید الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم کو ابتدا ہی میں کیوں دیے گئے؟ 26 1
Flag Counter