Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

25 - 34
برکت سے قلب غیر اﷲ سے پاک ہوجائے گا اور اﷲ کی محبت سے بھر جائے گا۔ نمبر دو، اپنے بارے میں بھی سوچیں کہ ایک دن مرکر قبر میں جانا ہے اور وہ معشوق یا معشوقہ بھی قبر میں جائے گی، دونوں کے جسم بگڑ گئے، مٹی ہوگئے، اب قبر کھود کر دونوں کی مٹیوں سے پوچھ لو، عاشق صاحب کی بھی اور معشوق صاحب کی بھی کہ ارے مٹیو! تمہاری وہ تمام چُمّےچاٹیاں کہاں چلی گئیں؟ تمہارے وہ اعضائے معصیت کہاں چلے گئے؟ تم دنیا سے لعنت لے کر گئے     ؎
نیکواں  رفتند  و  سنت  ہا  بماند
و از لئیماں ظلم و  لعنت  ہا  بماند
نیک بندے دنیا سے چلے گئے اور ان کی سنتوں اور طریقوں کا ذکر ہورہا ہے۔ اور کمینے بندے اور کمینی نالائق عورتیں چلی گئیں اور ان کے گناہ و بد کاری کے  چرچے ہورہے ہیں اور ان پر لعنت برس رہی ہے۔ دیکھ لو فلم ایکٹروں کا کیا حال ہے؟یہ ننگی پھر نے والی عورتیں کتنے لوگوں کو بدنظری کی دعوت دے رہی ہیں یہ ساری لعنتیں ان پر بھی پڑیں گی، جتنے مردوں نے انہیں بُری نظر سے دیکھایہ گناہ ان عورتوں کے سر بھی جائے گا جو اپنے کو بے پردہ دِکھا رہی ہیں ۔عشقِ مجازی سے نجات کا علاج نمبر ۳:یہ ہے کہ یہ مراقبہ کرو کہ قیامت قائم ہے اور اﷲ تعالیٰ پوچھ رہے ہیں کہ تم نے اپنی جوانی کہاں ضایع کی؟ آنکھوں کو کہا ں استعمال کیا؟ تمہیں یہ آنکھیں تمہارے ماں باپ نے دی تھیں یا میں نے ماں کے پیٹ میں تمہاری آنکھ بنائی تھی اور اس میں روشنی کا خزانہ رکھا تھا تمہارے یہ ہونٹ بھی قیامت کے دن بولیں گے۔اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے:اَلۡیَوۡمَ نَخۡتِمُ عَلٰۤی اَفۡوَاہِہِمۡ وَ تُکَلِّمُنَاۤ اَیۡدِیۡہِمۡ  وَ تَشۡہَدُ اَرۡجُلُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ 6؎ قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ زبان پر مہر لگادیں گے اور ہاتھ اور پاؤں بولیں گے اور کیا کہیں گے؟ سنو مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ نے اس کا نقشہ کھینچا ہے، فرماتے ہیں   ؎
دست  گوید  من  چنیں  دُزدیدہ  ام 
لب   بگوید   من   چنیں   بوسیدہ  ام
ہاتھ کہے گا اے اﷲ! ہم جیب کاٹا کرتے تھے، چوری کرتے تھے، ہونٹ گواہی دیں گے کہ ہم 
_____________________________________________
6؎   یٰسٓ :65
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter