Deobandi Books

یا ارحم الراحمین ۔ مولائے رحمۃ للعلمین

ہم نوٹ :

23 - 34
و رسوائی اس پر ممتنع اور محال ہے، تو یہ سب ہماری تعلیم کے لیے ہے، ہم کو سکھادیا کہ ایسے مانگو مگر کیا پیارا انداز ہے کہ اپنے غلاموں کو داغدار نہیں ہونے دیا، سب اپنے اوپر اوڑھ لیا کہ اے خدا! ہم کو رسوا نہ کرنا۔
فَاِنَّکَ بِیْ عَالِمٌ کیوں کہ آپ کو ہمارے سب گناہوں کا علم ہے۔ جب ہم گنا ہ کرتے ہیں آپ ہمیں دیکھتے رہتے ہیں۔ یہ ہماری بے غیرتی اور بے حیائی ہے کہ ہم آپ کے دیکھتے ہوئے شلواریں کھول دیتے ہیں۔ یہ ہمارا کمینہ پن ہے ورنہ کوئی صاحبِ نسبت اورمومنِ کامل استحضارِ عظمتِ الٰہیہ کی حالت میں نامناسب موقع پر شلوار نہیں کھول سکتا۔ نامناسب کا لفظ یادرکھیے کہ گناہ نام ہی ہے مرضیٔ خدا کے خلاف کام کرنے کا۔ اللہ کی مرضی کے مطابق کھانا پینا اور ہر جائز نعمت کا استعمال حلال ہے۔ تو اس مضمون کا حاصل یہ ہوا کہ اےخدا! آپ ہمیں رسوا نہ کیجیے، فَاِنَّکَ بِیْ عَالِمٌ میں فا تعلیلیہ ہے یعنی بوجہ اس کے کہ آپ کو ہمارے سب گناہوں کا علم تھا، ہے اور ہوتا رہے گا، اس لیے ہمیں رسوا کرنے کا ضابطہ سے آپ کو حق حاصل ہے کہ آپ اپنی رسوا کرنے والی قدرت کو ہم پر نافذ کردیں۔ کوئی زمانہ، کوئی وقت، کوئی لمحہ ایسا نہیں کہ ہمیں رسوا کرنے کا قانون اور ضابطے کی رو سے آپ کو حق حاصل نہ ہو۔ بحق ضابطہ ہمیں رسوا کرنے کی آپ کو قدرت ہے جس کی دلیل فَاِنَّکَ بِیْ عَالِمٌ ہے کہ آپ کو ہمارے سارے گناہوں کا علم ہے اور جس کو کسی کے عیوب کا علم ہوجائے وہ جب چاہے اس کو رسوا کرسکتا ہے۔ پس بحقِ ضابطہ اگر آپ ہم کو رسوا کردیں تو آپ ظالم نہیں ہوں گے۔ آپ کا عین عدل، عین انصاف، عین قانون اور ضابطہ ہوگا۔
رحمتِ ارحم الراحمین کا کامل نمونہ
مگر حقِ ضابطہ کےبجائے ہم حقِ رابطہ آپ سے مانگتے ہیں کہ آپ وہ ارحم الراحمین ہیں جو مولائے رحمۃ للعالمین ہیں۔ آج زندگی میں پہلی دفعہ اللہ کی رحمت سے اختر اس عنوان سے فریاد کررہا ہے کہ آپ ارحم الراحمین ہیں مگر آپ کس پیغمبر کے مولیٰ ہیں؟ سیّد الانبیاء رحمۃ للعالمین کے مولیٰ ارحم الراحمین ہیں۔ یوں تو آپ ہم سب کے مولیٰ ہیں، سارے عالم کے مولیٰ ہیں لیکن رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے مولیٰ ہونے کی نسبت سے، عظیم الشان 
Flag Counter