Deobandi Books

یا ارحم الراحمین ۔ مولائے رحمۃ للعلمین

ہم نوٹ :

7 - 34
ہے وہ صرف اپنی ذات کو نقصان نہیں پہنچاتا، وہ روئے زمین پر آگ پھیلادیتا ہے۔ اس کی نحوست اور لعنت سارے عالَم میں پھیل جاتی ہے،مگر افسوس ہے لوگ اس کو معمولی بات سمجھتے ہیں۔ اتنے بڑے مالک کو ناراض کرنے کو معمولی سمجھنے والا یہ خود نہایت معمولی اور گھٹیا اور         بے قیمت انسان ہے بلکہ رشکِ احمقاں اور ننگِ بھنگیاں ہے، نصیبِ دُشمناں رکھتا ہے،       نصیبِ دوستاں اس کو ابھی حاصل نہیں ہے۔ اللہ کے لیے نصیبِ دُشمناں سے تحفظ اختیار کرو۔ نافرمانی کرنا نصیبِ دُشمناں ہے اور تقویٰ سے رہنا نصیبِ دوستاں ہے، یہ اللہ والوں کا حصہ ہے۔ تقویٰ سے ان شاء اللہ آپ کو ایسی حیاتِ ایمانی عطا ہوگی کہ سارے عالَم کے حیوانات سے آپ کی حیات ایک شانِ امتیازی سے مشرف اور مُشیّن ہوگی۔
گناہ کیسے ترک ہوتے ہیں؟
اس لیے کہتا ہوں کہ اے میرے پیارے دوستو! سَمِعْنَا کے بعد عَصَیْنَا مت رہو کہ ہم تو آپ کی بات کو سنا کرتے ہیں اور سَمِعْنَا کے بعد عَصَیْنَا مت رہو، منافقین والی حرکت مت کرو بلکہ سَمِعْنَا کے بعد اَطَعْنَا کی شرافت اختیار کرلو۔ کیوں بے شرمی پر تُلے ہوئے ہو، حیا اور شرم کا پیالہ کیوں نہیں پیتے ہو؟ بتاؤ! صحابہ سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا کہتے تھے، یہ اللہ کے نصیب بندوں کا مقام ہے کہ ہم نے جو کچھ آپ سے سنا اے ہمارے پیارے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم)! ہم اس پر عمل کریں گے اور منافقین کہتے تھے سَمِعْنَا وَعَصَیْنَا ہم سنیں گے مگر نافرمانی کریں گے، دوستو! مَاسْتَطَعْتُمْ پرعمل کرو۔کوشش تو کرو گناہوں کو چھوڑنے کی۔ جب تک آپ تارک نہیں ہوں گے گناہ کیسے متروک ہوں گے۔ بتاؤ! پہلے تارک ہےیا متروک؟ عربی گردان کرکے دیکھ لو تَرَکَ یَتْرُکُ تَرْکًا فَہُوَ تَارِکٌ یہ گردان پہلے ہے اس کے بعد ہے تُرِکَ یُتْرَکُ تَرْکًا فَہُوَ مَتْرُوْکٌ۔ تارک پہلے ہے متروک بعد میں، پہلےآپ تارک بنیں گے تب گناہ متروک ہو ں گے۔
مرید کی محرومی کی علامت
جس کا باپ رو رو کے بچے کو سمجھا رہا ہو کہ بیٹا!یہ کام مت کرو، بُری صحبتوں میں
Flag Counter