Deobandi Books

یا ارحم الراحمین ۔ مولائے رحمۃ للعلمین

ہم نوٹ :

20 - 34
چاروں دریا شامل ہیں۔ اس لیے ہم بیعت ہوتے وقت یہ کہتے ہیں کہ داخل ہوتے ہیں ہم سلسلہ چشتیہ میں،سلسلہ قادریہ میں،سلسلہ نقشبندیہ میں،سلسلہ سہروردیہ میں۔یہ اتنا وسیع سلسلہ ہے کہ ان شاء اللہ قیامت کے دن چاروں سلسلوں کے اولیاء اللہ کا ساتھ نصیب ہوگا۔
حصولِ نسبت مع اللہ کے لیے عظیم الشان دعا
اب وہ دعا سکھا رہا ہوں کہ گیا سے گیا یعنی ہر گیا گزرا، ہر گناہ کا پکڑا ہوا، ہر          گرفتارِ معصیت ان شاء اللہ گناہوں سے نجات پاجائے گا اور نسبت مع اللہ سے محروم نہیں رہے گا، اگر صباحاً اور مساءًیعنی صبح و شام پڑھے گا۔ صبح و شام وظیفوں کی تاثیر قرآنِ پاک سے ثابت ہے: یَدۡعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَدٰوۃِ  وَ الۡعَشِیِّ1؎  اللہ تعالیٰ صحابہ کی شان بیان فرمارہے ہیں کہ یہ صبح و شام ہم کو یاد کرتے ہیں۔ علماء لکھتے ہیں کہ صبح  وشام کی تاثیر کی وجہ یہ ہے کہ صبح و شام فرشتوں کی ڈیوٹی بدلتی ہے۔ شام سے صبح تک رہنے والے فرشتے فجر کے بعد جاتے ہیں اور فجر سے شام تک رہنے والے فرشتے مغرب کے بعد جاتے ہیں۔ صبح و شام فرشتوں کی ڈیوٹی بدلتی ہے۔ تو اللہ ایسی حالت میں اپنے ذکر کی تعلیم دے رہا ہے کہ فرشتے میرے بندوں کو میری یاد کی حالت میں پاکر میرے سامنے اُن کی تعریف کریں۔ جیسے شفیق ابّا کہتا ہے کہ میرے بیٹوں سے فلاں فلاں وقت میں ملو، کیوں کہ بیٹے اس وقت فرامینِ سلطنت جاری  کرتے ہیں یا کوئی اہم کام کرتے ہیں تو جس طرح ابّا خوش ہوتا ہے کہ ان اوقات میں جو میرے بیٹوں سے ملے گا اور ان کو اچھے کاموں میں مشغول پائے گا تو مجھ سے ان کی تعریف کرے گا جس سے باپ کو خوشی ہوتی ہے۔ اسی طرح صبح و شام ذکر کے لیے مقرر فرمانا یہ اللہ تعالیٰ کے پیار کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ صبح و شام جب فرشتوں کا تبادلہ ہو تو وہ میرے بندوں کو حالتِ ذکر میں پائیں، عزت کی حالت میں پائیں اور میرے بندے رسوائی میں نہ پکڑے جائیں، تو وہ دعا کیا ہے اَللّٰہُمَّ لَاتُخْزِنِیْ فَاِنَّکَ بِیْ عَالِمٌ2؎  اے اللہ! آپ ہم کو ذلیل اور رسوا نہ کیجیے کیوں کہ آپ ہمارے ہر گناہ سے باخبر ہیں، جب ہم گناہ کرتے ہیں تو آپ موجود ہوتے ہیں اور جب نیکی
_____________________________________________
1؎   الانعام:52مصنَّف ابن ابی شیبۃ:177/7لام مطرف ابن الشخیر،مکتبۃ الرشد ،ریاض
Flag Counter