Deobandi Books

یا ارحم الراحمین ۔ مولائے رحمۃ للعلمین

ہم نوٹ :

17 - 34
تو  نے  مجھ کو کیا سے کیا شوقِ فراواں کردیا
پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جاناں کردیا
پھر آپ کو اپنی ہستی پر اور اپنی گزشتہ زندگی پر ندامت ہوگی، اپنے بلوغ کے زمانے سے لے کر آج تک کی تمام نالائقیوں کا استحضار ہوگا، پھر آپ سوچیں گے کہ یااللہ!یہ مجھ کو کیا ہوگیا،یہ میرے قلب کی فوکس ویگن کیسے مرسڈیز بن گئی   ؎
کھینچی  جو  ایک آہ تو زنداں نہیں رہا
مارا  جو  ایک  ہاتھ گریباں نہیں  رہا
اللہ کے لیے پھر کہتا ہوں،کیوں کہ زندگی کے بہت ہی آخری مرحلے میں اختر اپنے کو محسوس کرتا ہے، پچھتر سال میری عمر ہورہی ہے۔ ہمارے بزرگوں نے فرمایا ہے کہ ساٹھ سال کے بعد ایک ایک دن توسیع ہے جس کو آپ انگریزی میں ایکسٹینشن (Extension) کہتے ہیں۔ میں جب صبح اُٹھتا ہوں تو سمجھتا ہوں کہ ایک دن اور مل گیا۔ بس جس کے نصیبے اچھے ہوں گے اس آخری عمر کی نصیحتوں پرعمل کرکے ولی اللہ ہوجائے گا اور وہی میرا مرید اور میرا دوست ہے ورنہ اُس کو اختیار ہے جہاں چاہے ڈوب کے مرے، میرے اختیار میں نہیں ہے۔ اگر میرے اختیار میں ہوتا تو واللہ! پوری اُمتِ مسلمہ میں ایک مسلمان کو بھی غیرولی نہ رہنے دیتا۔ میرے اختیار میں رونا ہے، اللہ تعالیٰ سے رو رو کر اپنے لیے بھی اللہ کی دوستی مانگتا ہوں اور ایک بھی مسلمان مرد اورعورت کے غیرولی رہنے کا غم محسوس کرتا ہوں کہ اللہ! کوئی بندہ اور کوئی بندی آپ کی دوستی کے مقام سے محروم ہوکر نہ مرے۔ سینے میں یہ دردِدل رکھتا ہوں اور اسی لیے اس بڑھاپے میں بھی سفر کرتا ہوں کہ شاید کوئی بندہ اس سفر کی مشقتوں سے صاحبِ نسبت ہوجائے۔
سب سے آسان کام
اور ولی اللہ بننے کو اللہ تعالیٰ نے اتنا آسان کام بنایا ہے کوئی شخص فرض ادا کرلے، واجب ادا کرلے، سنتِ مؤکدہ ادا کرلے، خواہ زندگی بھر ایک نفل نہ پڑھے مگر ایک لمحہ اللہ کو 
Flag Counter