Deobandi Books

یا ارحم الراحمین ۔ مولائے رحمۃ للعلمین

ہم نوٹ :

21 - 34
کرتے ہیں تو بھی موجود رہتے ہیں، آپ کبھی غیرموجود ہوتے ہی نہیں۔
وَ ہُوَ مَعَکُمۡ  اَیۡنَ مَا کُنۡتُمۡ3؎ کا یہی ترجمہ ہے کہ اے اللہ! آپ اپنے بندوں سےکبھی غیرموجود نہیں ہوتے۔ مسجد میں بھی آپ ساتھ ہیں، دفتر میں بھی ساتھ ہیں، ہوائی جہاز پر بھی ساتھ ہیں، بحری جہاز پر بھی ساتھ ہیں، شہر میں بھی ساتھ ہیں، جنگل میں بھی ساتھ ہیں،کہیں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں آپ ساتھ نہ ہوں۔ وَہُوَ مَعَکُمْ جملۂ اسمیہ ہے، اس سے خروج محال ہے۔ اب منطق سنیے کہ وَہُوَ مَعَکُمْ جملۂ اسمیہ ہے اور جملۂ اسمیہ دلالت کرتا ہے دوام پر اور دوام دلالت کرتا ہے عدم خروج پر کہ اس حالت سے اس کا خروج نہیں ہوسکتا یعنی بندہ ایک سانس ایسا نہیں لے سکتا کہ خدا اس کے ساتھ نہ ہو۔ انسان کا کوئی سانس ایسا نہیں گزر سکتا کہ جس سانس میں وَہُوَ مَعَکُمْ سے اس کا خروج اور ایگزٹ (Exit) ہوجائے۔ بتاؤ! ایسا رفیق کہاں ملے گا جو زمین کے اوپربھی اور زمین کے نیچے بھی،عالمِ برزخ میں بھی، میدانِ محشر میں بھی اور جنت میں بھی ساتھ ہو۔ لاؤ ہمارے پیارے اللہ کے سوا کوئی ایسا ساتھی، ایسا رفیق، ایسا مولیٰ جو کبھی اور کہیں ساتھ نہ چھوڑتا ہو؎
ایسا     محبوب      کوئی       دکھلائے
ہو  جو  ہر  دم  دلِ  حزیں  کا   حبیب
جو  ہو  موجود  دل  کی  دھڑکن میں
رگِ  جاں  سے بھی ہو زیادہ قریب
ورنہ جنازہ جب قبر میں اُترتا ہے تو بڑی بڑی عاشق بیویاں زمین کے اوپر رہ جاتی ہیں۔ مال و دولت و کاروبار اور دفتر اور آفس جس کی وجہ سے اُن کو فش ملتا ہے اور ڈش ملتا ہے، اگر آفس نہ چلے تو فش بھی غائب اور ڈش بھی غائب۔ موت کے وقت آفس اور فش اور ڈش سب ساتھ چھوڑ دیتے ہیں یا نہیں؟ یا آفس ساتھ جاتا ہے کہ صاحب جو کاروبار چھوڑ کر جارہے ہیں اُس کی ترقی کے لیے وقتاً فوقتاً ہدایت جاری کرتے رہیں گے۔
_____________________________________________
3؎  الحدید:4
Flag Counter