Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

7 - 42
اللہ کے باوفا بندے
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَنۡ یَّرۡتَدَّ مِنۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِہٖ
فَسَوۡفَ یَاۡتِی اللہُ بِقَوۡمٍ یُّحِبُّہُمۡ وَ یُحِبُّوۡنَہٗۤ ۙ اَذِلَّۃٍ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اَعِزَّۃٍ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ۫ یُجَاہِدُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَ لَا  یَخَافُوۡنَ لَوۡمَۃَ لَآئِمٍ ؕ 
ذٰلِکَ فَضۡلُ اللہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ  یَّشَآءُ ؕ وَ اللہُ  وَاسِعٌ  عَلِیۡمٌ1؎
اللہ سبحانہ ٗوتعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اسلام سے بھاگ جائے، اللہ اور رسول کو چھوڑ کر بغاوت کرکے بے وفا ہوجائے تو کوئی فکر کی بات نہیں کیوں کہ مخلوق اور انسان اللہ کے محتاج ہیں، اللہ تعالیٰ کسی کا محتاج نہیں ہے، اس کو کسی کے اسلام کی ضرورت نہیں۔ اگر سارا عالم مسلمان ہوکر ولی اللہ ہوجائے اور دنیا میں ایک کافر بھی نہ رہے اور دنیا بھر کے بادشاہ بھی مسلمان ہوکر سجدے میں پڑجائیں تو اللہ کی عظمت میں ایک اعشاریہ اضافہ نہیں ہوگا اور اگر سارا عالم کفر سے بھرجائے تو اللہ تعالیٰ کی عظمت میں ایک اعشاریہ کمی نہیں ہوگی کیوں کہ اللہ تعالیٰ کی شان صمد ہے۔ شانِ صمدیت کی تعریف حضرت ابوہریرہ          رضی اللہ عنہ نے فرمائی کہ صمد وہ ذات ہے اَلْمُسْتَغْنِیْ عَنْ کُلِّ اَحَدٍ جو سارے عالم سے بے نیاز ہے اوروَالْمُحْتَاجُ اِلَیْہِ کُلُّ اَحَدٍ اور سارا عالم اس کا محتاج ہے لہٰذا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں مَنۡ یَّرۡتَدَّ مِنۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِہٖ کہ اگر اسلام چھوڑ کر کوئی کافر  اور مرتد ہوجائے تو کوئی فکر کی بات نہیں۔ فَسَوۡفَ یَاۡتِی اللہُ بِقَوۡمٍ سَوْفَ داخل کرکے بتارہے ہیں کہ اے دنیا والو! دیر نہیں
_____________________________________________
1؎     المائدۃ:54
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter